زارا نعیم پاکستان کی کِس مشہور شخصیت کی قریبی رشتہ دار نکلیں؟

ہماری ویب  |  Feb 19, 2021

دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی زارا نعیم آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اے سی سی اے جیسے مشکل امتحان میں ٹاپ کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

گزشتہ روز زارا کو معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے بھی اپنے پروگرام میں مدعو کیا جس میں انہوں نے اپنے متعلق بہت سی باتیں بتائیں۔

تاہم گزشتہ روز زارا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جسے دیکھنے والا ہر شخص چونک گیا۔

پاکستان کے نامور امپائر علیم ڈار، زارا نعیم ڈار کے چچا ہیں۔ جی ہاں! زارا، علیم ڈار کی بھتیجی ہے۔

زارا نے علیم ڈار کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اپنی بھتیجی کی کاوشوں کو سراہ رہے تھے اور فخر محسوس کر رہے تھے۔

زارا کے ویڈیو شئیر کرتے ہی فیسبک اور ٹوئٹر پر صارفین نے ڈھیروں پوسٹ شئیر کیں جس میں بتایا گیا کہ زارا عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار کے بھائی کی صاحبزادی ہیں۔

٭ کیا آپ کو اس بارے میں علم تھا؟ اپنی قیمتی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More