مولانا طارق جمیل کون سا کاروبار شروع کرنے والے ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 18, 2021

مشہور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل پاکستان کی ان مذہبی شخصیات میں سے ایک ہیں جن کو ہر مکاتب فکر کے لوگ پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں مولانا طارق جمیل کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ مولانا طارق بھی سب کپڑوں کا برانڈ کھولنے جا رہے ہیں جو کہ مزہبی لباس کی عکاسی کرے گا۔

ان کے ترجمان شبیر احمد عثمانی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ:

""

مشہور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل پاکستان کی ان مذہبی شخصیات میں سے ایک ہیں جن کو ہر مکاتب فکر کے لوگ پسند کرتے ہیں.

حال ہی میں مولانا طارق جمیل کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ مولانا طارق بھی سب کپڑوں کا برانڈ کھولنے جا رہے ہیں جو کہ مزہبی لباس کی عکاسی کرے گا۔

ان کے ترجمان شبیر احمد عثمانی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ:

"" مولانا جلد کُرتا اور شلوار قمیض کا برانڈ لانچ کریں گے مگر یہ کب لانچ کیا جائے گا اس بارے میں ابھی نہیں بتا سکتا ہوں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ لنکڈ اِن پر ایم ٹی جے- طارق جمیل نامی برانڈ کا ایک پیج بھی بنایا گیا ہے، جس کی تفصیلات میں لکھا ہے کہ:

’یہ ایک فیشن برانڈ ہے جس کی نگرانی مولانا خود کر رہے ہیں، جو اسلامی اصولوں کو سیکھانے اور عمل کرنے کیلئے عوام کی مدد کرے گا۔ '

واضح رہے کہ اس سے قبل جنید جمشید بھی کپڑوں کے معروف برانذڈ جے ڈاٹ کو متعارف کروا چکے ہیں جو کہ اس وقت پاکستان کے مشہور اور مہنگے برانڈز میں سے ایک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More