سوشل میڈیا پر اپنی ایک کلپ سے مشہور ہونے والی پاکستانی بلاگر دانانیر جو آج کل ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ان سے متعلق ہزاروں میمز اب تک وائرل ہو چکے ہیں۔
تاہم جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے کلپ پر مزاحیہ میمز بنائے وہیں مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کو بھی نہیں چھوڑا، چونکہ ندا ہر شہرت پانے شخص کو اپنے مارننگ شو میں بلانے کے لیے مشہور ہیں، لہٰذا صارفین نے مطالبہ کیا کہ ندا نے اسے اب تک شو پر کیوں نہیں بلایا؟
تاہم دانانیر نے بھی ان میمز کو بہت انجوائے کیا اور گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں ندا کے شو سے متعلق میمز تھے۔
ساتھ ہی پارٹی گرل نے کیپشن میں تحریر کیا کہ ''آپ نے کہا اور ہم نے کر دیا، آپ لوگ بتائیں ہم کہاں جا رہے ہیں؟''
ساتھ ہی دانانیر اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی دکھائی دیں، بعدازاں انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر کراچی ائیرپورٹ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کیں۔ دانانیر کے کیپشن سے یہ ہی معلوم ہوا کہ وہ کراچی مارننگ شو میں شرکت کے لیے آ رہی ہیں۔
٭ آپ کو کیا لگتا ہے، کیا واقعی دانانیر ندا کے شو میں شرکت کے لیے آ رہی ہیں؟ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر لازمی کمنٹ کر کے بتائیں۔