پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کے مطابق مشاہد ﷲ خان کافی عرصے سے بیمار تھے جبکہ اب وہ انتقال کر چکے ہیں۔ محمد زبیر کے مطابق مشاہد ﷲ خان سابق حکومت میں وفاقی وزیر رہے، ان کا شمار مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا تاہم ان کی عمر 68 سال تھی۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مشاہد ﷲ خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد ﷲ خان پارٹی کے وفادار اور سینئر رہنما تھے، سینیٹر مشاہد ﷲ کا انتقال ہمارا بڑا نقصان ہے۔
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر افسوس اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کی کمی کو شدت سے محسوس کریں گے۔