معذوری کوئی مجبوری نہیں ہے، انسان ہمت کرے تو وہ سب کچھ حاصل کر سکتا ہے۔ لیکن معذوری کی زندگی گُزارنا کسی بڑے امتحان سے کم نہیں ہے۔ ایسی ہی ایک کہانی ہے عائشہ خان کی، جس کو جان کر شاید آپ کو اپنی زندگی کی مشکلیں آسان لگنے لگیں۔
کہانی:
ایک حادثے میں عائشہ کی ٹانگیں چلی گئی تھیں، ان کی ریڈھ کی ہڈی متاثر ہوئی تھی، جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو گئیں۔ عائشہ شادی شدہ 2 بچوں کی ماں ہیں۔ انہوں نے اس حادثے سے قبل بڑی ذمہ داری سے اپنا گھر چلایا اور اپنے بچوں کا خیال رکھا، ان کا ہمیشہ سے ایک خواب تھا کہ وہ گانا
گائیں، گلوکارہ بنیں لیکن ان کے شوہر نے ان کو کبھی اجازت نہ دی۔
مگر اس حادثے نے عائشہ کی زندگی بدل دی۔ عائشہ کہتی ہیں: '' میں
گانا گانا چاہتی تھی، لیکن قسمت نے مجھے موقع نہ دیا، مگر جب میں معذور ہوگئی تو میرے شوہر نے میرا بہت خیال رکھا، ان کے لئے میری خوشی سے بڑھ کر اب کچھ نہیں ہے۔ اب میں چل پھر تو نہیں سکتی لیکن گانا گا سکتی ہوں۔''
انہوں نے پاکستانی کلوگارہ ریشمیٰ کا گانا لمبی جدائی اپنی بنائی ہوئی طرز پر گایا ہے۔ عائشہ کہتی ہیں: '' میں 7 ماہ بستر پر پڑی تھی، نہ اٹھ سکتی تھی، نہ ہل سکتی تھی، باتھ روم کے لئے بھی سہارے کی ضرورت تھی، جبکہ میرے بچے بہت چھوٹے تھے۔ جس عمر میں بچوں کو ماں کے بغیر کسی چیز کا پتہ نہیں ہوتا لیکن میرے بچوں نے اس دور کو اپنے باپ کی موجودگی میں بہت ذمہ داری سے پورا کیا۔ میں سارا دن درد میں تڑپتی اور روتی رہتی تھی، لیکن میرا درد صرف میرا خدا جانتا ہے۔مگر آج میں وہیل چیئر پر بیٹھ کر اپنے سارے کام بھی کر لیتی ہوں اور گانے کے لئے میرے شوہر نے ہر طرح کی اجازت دی ہے، ان میں مختلف گلوکاری کے پروگرامز اور کلاسز لیتی ہوں۔ ''
مجھے لگتا ہے کہ معزوری نے مجھے دنیا میں وہ خوش نصیب عورت بنا دیا جس کو بچوں کی شفقت اور شوہر کی محبت سب سے زیادہ حاصل ہے۔
عائشہ صرف گائیکی ہی نہیں کرتی ہیں بلکہ ایک شاعرہ بھی ہیں اور اپنی آواز سے لوگوں کے دل مول لیتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ حوصلہ افزائی کرنے والا خطیب
یعنی motivational speaker بھی ہیں اور لوگوں کی رہنمائی بھی کرتی ہیں
۔ ان کے شوہر ایک آئیڈیل شوہر ہیں جو اپنی بیوی کو ہر حال میں خوش رکھنا چاہتے ہیں، ان کی ہر خواہش کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
ان دونوں میاں بیوی کی کہانی ہمارے معاشرے کے ہر اس شادی شدہ جوڑے کے لئے بہترین مثال ہیں جو ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں
اور وہ لوگ جو اپنی بیویوں کا ساتھ نہیں دیتے انہیں چاہیئے کہ وہ عائشہ اور ان کے شوہر کی محبت سے کچھ سیکھیں اور ایک دوسرے کو وقت دیں۔