پی ایس ایل کا جوش و خروش عروج پر ہے اور ہر کوئی پی ایس ایل کے شروع ہونے کا انتظار کر رہا ہے۔ کوئی ملتان سلطان کی جانب نظر رکھے ہوئے ہے تو ہزاروں لوگوں کے دل کی دھڑکن پشاور زلمی پر اٹکی ہوئی ہے۔ اور لمحہ بہ لمحہ مختلف خبریں بھی شائقینِ کرکٹ کا جوش بڑھا رہی ہیں۔
پی ایس ایل کے گذشتہ سیزن میں پشاور زلمی کی برانڈ سفیر ترک اداکارہ اسری بلجیک تھیں، جس کے بعد اس مرتبہ بھی لوگوں کا خیال تھا کہ اسریٰ ایک مرتبہ پھر پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گی۔
مگر آج صبح ایک خبر سامنے آئی کہ اب اداکارہ ماہرہ خان اس سیزن میں پشاور زلمی کی جانب سے برانڈ سفیر بن گئی ہیں۔
لیکن ہمارے مداحوں کو یہ بات بلکل ہضم نہ ہوئی اور سوشل میڈیا پر اس کے حوالے سے دلچسپ کمنٹس کر بیٹھے۔ کوئی کہتا ہے کہ ہمیں اسریٰ کا چونا کیوں لگایا تو کوئی کہتا ہے کہ ہمیں ماہرہ نہیں پسند، کسی نے کہا ماہرہ کو کیوں لے آئے؟ مزہ ہی نہیں رہا، تو کوئی اسریٰ کی تعریفیں کرتا رہا، کسی نے تو یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بھی مختلف جوان اداکارائیں ہیں ، صرف ماہرہ خان کا انتخاب کیوں کیا گیا۔
آپ بھی ملاحظہ کریں لوگوں کے یہ کمنٹس: