یہ تو بالکل اپنی ماں کی طرح لگ رہی ہیں۔۔۔ محمود چوہدری نے بختاور کی نئی تصویر شئیر کر دی

ہماری ویب  |  Feb 16, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور جب سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، تب سے اب تک وہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

آئے دن ان کی کوئی نا کوئی تصویر وائرل ہوتی ہے جس میں یہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہوتی ہیں۔

تاہم محمود چوہدری نے اپنی اہلیہ بختاور بھٹو کی ایک نئی تصویر شئیر کی ہے جو کہ شادی کی تقریب کی ہے۔

محمود چوہدری نے تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں تعریف کرتے ہوئے لکھا ''ماشاءاللہ''۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے بڑی تعداد میں اس تصویر پر تعریفی کلمات کہے۔ کسی نے ان کے جوڑے کو سراہا جبکہ کوئی ان کے انداز کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔

ایک صارف نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ''بختاور بھٹو اس سائیڈ پوز میں بالکل اپنی ماں (بے نظیر) جیسی لگ رہی ہیں''۔

٭ آپ کو یہ تصویر کیسی لگی؟ کیا واقعی بختاور اس تصویر میں اپنی ماں جیسی دکھائی دے رہی ہیں؟ اپنی قیمتی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More