شادی کی تقریبات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آئے دن کچھ تصاویر یا ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جو انوکھی ہونے کے ساتھ ساتھ منفرد بھی ہوتی ہیں۔
آج ہم آپ کو ایک ایسا ہی انوکھا اور مزاحیہ کارڈ دکھانے جا رہے ہیں جو گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
اس کارڈ میں سب سے زیادہ دلچسپ بات سب سے نیچے درج تھی، جس میں لکھا تھا کہ " گفٹس کی ضرورت نہیں، سلامی مشورے کی طرح دیں۔ دل کھول کر"۔
یعنی کارڈ چھپوانے والوں کے مطابق جس طرح لوگ بغیر مرضی جانے ہر کسی کو مفت مشورہ دیتے ہیں ویسے ہی آپ اس شادی پر سلامی بھی دیں۔
تاہم کارڈ کا انٹروڈکشن بھی کافی منفرد تھا۔
لڑکے کے والدین کا تعارف آفاق اور گڈو کے ناموں سے کروایا گیا۔
تاہم لڑکی کے والدین کو پپو اور بے بی کی لڑکی کے نام سے متعارف کروایا گیا۔
فیسبک پر یہ پوسٹ خوب وائرل ہوئی، اسے لاکھوں لوگوں نے لائک جبکہ ہزاروں نے شئیر کیا۔
متعدد صارفین نے شادی کے اس کارڈ کی تصویر کو پسند کیا۔
آپ کو یہ کارڈ کیسا لگا؟ ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔