میرے والد نے کہا جو کرنا ہے آپ وہ کریں اور پھر میں نے ۔۔۔ پاوری گرل“ یا ملک کا نام روشن کرنے والی بیٹیاں! عوام کی توجہ کی اصل حقدار کون؟

ہماری ویب  |  Feb 16, 2021

چند سیکنڈز کی وڈیو بنانے والی “ پاوری گرل“ نے تو منٹوں میں صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت تک میں شہرت حاصل کر لی جبکہ پاکستان میں کئی ایسی لڑکیاں ہیں جنھوں نے انتھک محنت سے خود کو اپنے اپنے شعبوں میں منوایا اور ملک کا نام روشن کیا ۔

جن میں سے ایک “زارا نعیم“ ہیں بجنھوں نے 179ممالک کے لاکھوں طلبہ کے درمیان ہونے والے اے سی سی اے کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کئیے۔ ایک اور خاتوں ڈاکٹر زبیدہ سیرانگ ہیں جن کی لکھی گئی آنکھوں کے امراض پر دنیا کی بہترین کتاب کے طور پر منتخب کی گئی ہے۔

ناصرف علمی بلکہ پاکستانی خواتین کھیل کود کے میدان میں بھی پیچھے نہیں ۔ حال ہی میں ماحور شہزاد نے ایک بار نہیں دو بار نہیں بلکہ پانچویں بار نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

بلاشبہ یہ تمام ہی خواتین اپنے اپنے شعبوں میں ہیرو کا درجہ رکھتی ہیں ۔ اب یہ سوچنا عوام کا کام ہے کہ ان کی توجہ اور اہمیت کی اصل حقدار “ پاوری گرل “ ہیں یا پھر صحیح معنوں میں ملک کی پہچان بنانے والی خواتین۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More