کئی سالوں کا خواب اب پورا ہو گا! محمد علی سدپارہ کا کون سا خواب پورا ہونے والا ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 16, 2021

پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سدپارہ، چلی کے جان پابلو موہر اور آئس لینڈ کے جان اسنوری موسم سرما کے دوران کے چوٹی سر کرنے کی مہم کے دوران 5 فروری کو لاپتا ہوگئے تھے۔

تاہم حکومت نے انہیں ڈھونڈنے کے کافی اقدامات کیے لیکن بدقسمتی سے کامیاب نہ ہو سکی۔

تاہم محمد علی سدپارہ کا ہمیشہ سے ایک دیرینہ خواب تھا کہ وہ اپنے گاؤں میں اسکول تعمیر کریں، جو اب یقیناً پورا ہونے جا رہا ہے۔

پاکستان کے نامور گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرار الحق نے لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے گاؤں میں اسکول تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ''میں نے ابھی یہ سنا ہے کہ محمد علی سدپارہ یہ مشن پورا ہونے کے بعد اپنے گاؤں میں ایک اسکول بنانا چاہتے تھے''۔

ابرارالحق نے لکھا کہ '' ہم نے ان کا خواب پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انشااللہ ہمارے ہیرو کی یاد میں ان کے گاؤں میں اسکول بنایا جائے گا''۔

سوشل میڈیا صارفین نے ابرار الحق کے مذکورہ اعلان کو سراہا اور مدد کی پیشکش بھی کی۔

ایک صارف نے گلوکار کو ہائکنگ اسکول بنانے کی تجویز دی، ٹوئٹ میں کہا کہ ''ہائیکنگ اسکول بنانا بہتر ہوگا تاکہ باقاعدہ تعلیم کے ساتھ ساتھ علاقائی کھیلوں کو سپورٹ کیا جاسکے''۔

انہوں نے مزید کہا کہ ''اس طریقے سے سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملازمت کے مواقع بھی دستیاب ہوسکیں گے''۔

یاد رہے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ محمد علی سدپارہ 5 فروری کو موسم سرما میں کے ٹو سر کرلیں گے لیکن اسی روز جمعے کی رات کو ان کا بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جن کا سراغ آج تک نہ مل سکا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More