اللّہ تعالیٰ ہمیں جھوٹی خبریں پھیلانے سے بچائے۔۔۔ عمران خان کے حوالے سے جعلی خبروں پر مولانا طارق جمیل نے کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Feb 12, 2021

پاکستان کے نامور عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کو جعلی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا جس میں تحریر تھا کہ ''میرا اس بیان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ جعلی خبر ہے''۔

ساتھ ہی مولانا صاحب نے جعلی بیان کا اسکرین شاٹ بھی شئیر کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ''میرے درست بیانات کے لیے میرے تصدیق شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ جڑے رہیں''۔

مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ ''اللّہ تعالیٰ ہمیں جھوٹی خبریں پھیلانے سے بچائے''۔

یاد رہے سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کے نام سے ایک بیان گردش کر رہا تھا جسے مولانا نے مسترد کر کے جعلی قرار دے دیا ہے۔ وہ بیان اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے تھا جس میں پولیس کی جانب سے ملازمین پر آنسو گیس کے گولے فائر کیے گئے اور مظاہرین کے علاوہ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More