پارٹی ہو رہی ہے! سوشل میڈیا پر میم کے ذریعے راتوں رات مشہور ہونے والی یہ لڑکی کون ہے اور کیا کرتی ہے؟ دیکھیں کچھ دلچسپ میمز

ہماری ویب  |  Feb 12, 2021

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ چاہے جو مرضی کر لیں، اپنا نام بنانے کے لیے وقت لگے گا لیکن اگر کوئی انسان منفرد ویڈیو بنا لے اور وہ وائرل ہو جائے تو بس۔ ہر کوئی آپ کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین ہو گا۔

لوگ اس پر ہزاروں میمز (مزاحیہ ویڈیوز یا مزاحیہ جملے) بنا ڈالیں گے جنہیں بے شمار افراد شئیر کریں گے۔

ہماری ویب پڑھنے والوں کے لیے آج بھی کچھ اسی قسم کی دلچسپ معلومات لائی ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے آپ نے دیکھا ہو گا کہ سوشل میڈیا یعنی فیسبک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بے حد وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لڑکی اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ دکھائی دے رہی ہے۔

ویڈیو میں لڑکی بتاتی ہے کہ یہ میں ہوں، یہ میری کار ہے اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے۔ لڑکی کے بولنے کا انداز، لب و لہجہ ایسا تھا کہ ویڈیو صارفین کو مزاحیہ لگی جبکہ یہ چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہو گئی۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وائرل ہونے والی یہ لڑکی کون ہے؟

ان کا نام دانانیر Dananeer ہے اور یہ مشہور انسٹاگرامر ہیں۔ وہ افراد جو انسٹاگرام بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ یقیناً دانانیر کو بھی جانتے ہوں گے۔

فالوورز کے حساب سے بات کی جائے تو ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 165k ہے۔

انسٹاگرامر کی ویڈیو کی نقل کرتے ہوئے اب تک کئی افراد اسے اپنے دوستوں کے ساتھ بنا چکے ہیں جبکہ لہجہ انہوں نے دانانیر کی طرح اپنایا۔

کچھ دلچسپ میمز ملاحظہ کیجیے۔




ناصرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ شوبز سے جڑے ستاروں نے بھی اس ویڈیو کو بنایا اور شئیر کیا، ملاحظہ کیجیے۔

آپ کو یہ ویڈیو کیسی لگی؟ ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کرنا نا بھولیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More