مولانا طارق جمیل کو تو ہم سب جانتے ہیں ان کے بیانات نے ہر کسی کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے، اتنا سادہ اندازِ بیان اور مسکراتا ہوا چہرہ شاید ہر مولانا کا ہو تو یقیناً پوری قوم مل جل کر امن کا گہوارہ بن جائے گی
۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کی فیملی میں کون کون ہے یہ شاید ہر کوئی جاننا چاہتا ہے۔ ہماری ویب کے اس آرٹیکل میں جانیئے ان کی فیملی کے بارے میں:
مولانا طارق کی فیملی:
* مولانا طارق جمیل کی فیملی میں ان کے دو بیٹے، بیوی، ایک بھائی اور ایک پوتی بھی شامل ہیں۔
٭ ان کے ایک بیٹے کا نام عاصم جمیل ہے۔
٭ دوسرے بیٹے کا نام مولانا یوسف جمیل ہے۔
*
ان کے علاوہ مولانا طارق کے بھائی
ڈاکٹر طاہر کمال ہیں۔
البتہ مولانا طارق جمیل کی بیگم کو کسی نے نہیں دیکھا، مگر مولانا صاحب اکثر و بیشتر اپنے بیانات میں اپنی بیوی کا ذکر ضرور کرتے سنائی دیتے ہیں۔ اپنی شادی کے حوالے سے بتاتے ہوئے ایک انٹرویو میںں
کہتے ہیں کہ میں مولوی تھا، ایک زمیندار کا بیٹا تھا، ، مجھے میرے باپ نے گھر سے نکال دیا تھا کیونکہ میں نے ڈاکٹری چھوڑ کر تبلیغ شروع کردی تھی۔
مجھے کوئی رشتہ نہیں دیتا تھا، میں ایک جگہ بیان دے رہا تھا وہاں عورتوں نے باتیں کی کہ مولانا کی شادی ہو گئی؟ کیا ان کی کوئی بیوی ہے تو اسی دوران میری ببہن بھی موجود تھی، اس نے کہا کہ میرے بھائی کو تو اپنی بیٹی کوئی بھی دینے کے لئے تیار نہیں ہے، وہیں میری ساس بیٹھی ہوئی تھیں انہوں نے کہا کہ کون بیٹی نہیں دیتا؟ میں دوں گی ، میں کروانا چاہتی ہوں اپنی بیٹی سے مولانا طارق کی شادی ۔ یوں میری شادی میری بیگم کے ساتھ ہوئی تھی۔