لہسن یا پھر تلسی! جانیں وہ کون سے 5 پودے ہیں جنہیں گھر میں رکھنے سے مچھر نہیں آتے؟

ہماری ویب  |  Feb 10, 2021

ملک بھر میں آج کل جاڑے کے موسم کا اختتام ہے جبکہ موسمِ گرما بس کچھ ہی ہفتے دور ہے۔ آج کل کے موسم میں لوگوں کو جس بات کی سب سے زیادہ فکر ہوتی ہے وہ ہے گھروں میں مچھروں اور مختلف قسم کے کیڑے مکوڑوں کی۔

مچھر کو ایگر ہم ایک خاموش قاتل کہیں تو غلط نہ ہو گا۔ کئی بیماریاں پھیلانے والا یہ جاندار جتنا گھر سے دور رہے اتنا ہی زیادہ اچھا ہے۔

ہماری ویب پڑھنے والوں کے لیے ہمیشہ ہی معیاری اور کارآمد آرٹیکلز لے کر آتا ہے جنہیں پڑھنے کے بعد آپ کی بہت سی مشکلات حل ہو جاتی ہیں۔

آج بھی ہم آپ کو ان پودوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہیں گھر میں رکھنے سے مچھر نہیں آتے۔

1) گیندے کا پودا

گیندے کا پودا رکھنے سے ناصرف گھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس کی مہک بھی انسانی ناک کو اچھی لگتی ہے۔ جہاں یہ انسانوں کو اچھی لگتی ہے وہیں یہ بو مچھروں کے بہت زیادہ تکلیف دہ اور ناپسندیدہ ہوتی ہے۔ گھر میں جہاں مچھر سب سے زیادہ ہوتے ہیں، جیسا کہ کھڑکیاں یا دروازے وغیرہ، ان کے پاس اس کا پودا لازمی رکھیں۔ اس سے آپ کے گھر مچھر نہیں آئیں گے اور اگر ہیں بھی تو فوری ختم ہو جائیں گے۔

2) تلسی

تلسی کا پودا جہاں آپ کو مختلف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے اور بے شمار طبی فوائد دیتا ہے وہیں یہ مچھروں کو بھگانے میں معاون کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پودے کو گھر میں لگانا مچھروں کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ اس کی تیز بو ہے۔

3) لیونڈر

لیونڈر کے پودوں کا شمار تیز اور بہترین بو والے پودوں میں ہوتا ہے۔ جہاں یہ انسانوں کو اچھی لگتی ہے وہیں مچھر اس سے دور بھاگتے ہیں کیونکہ یہ ان کے لیے انتہائی ناگوار ہوتی ہے۔ یاد رکھیں انسانوں کو جو خوشبوئیں اچھی لگتی ہیں وہ اکثر مچھروں کو پسند نہیں ہوتی۔ اگر آپ اس کے تیل کے چند قطرے ہتھیلی یا ہاتھ پر لگا کر گھر سے باہر نکلیں گے تو مچھر کے کاٹنے سے محفوظ رہیں گے۔

4) لیمن بام

لیمن بام پودے کو آپ ایک قسم کا پودینہ کہہ سکتے ہیں۔ اس پودے میں citronellal موجود ہوتا ہے جو کہ مچھر دور بھگانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے پتوں کی لیموں جیسی مہک مچھروں کو پسند نہیں ہوتی۔ اسے زمین کے بجائے گملے میں لگانا زیادہ بہتر ہوتا ہے ورنہ دوسری صورت میں یہ تیزی سے پھیل کر دوسرے پودوں کی جگہ لے لیتا ہے۔

5) لہسن کا پودا

لہسن ناصرف آپ کھانوں میں استعمال کر سکتے ہیں بلکہ یہ گھر سے مچھر بھگانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جہاں بھی لہسن کا پودا لگایا جاتا ہے وہاں دور دور تک مچھر نہیں آتے۔

٭ کیا آپ کے گھر میں درج بالا پودوں میں سے کوئی پودا موجود ہے؟ امید کرتے ہیں کہ یہ آرٹیکل پڑھنے والوں کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کرنا نہ بھولیے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More