سردی کے موسم میں ہاتھ پاؤں ٹھنڈے کیوں رہتے ہیں؟ جانیں ان کو گرم رکھنے کے پانچ آسان طریقے

ہماری ویب  |  Jan 09, 2021

سردیوں میں ہاتھوں اور پیروں کا باقی جسم کی نسبت زیادہ ٹھنڈا رہنا اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ ہاتھوں اور پیروں کو خون کی فراہمی کم ہو رہی ہے اور انہیں آکسیجن کم مل رہی ہے۔ تاہم کچھ ایسے ٹوٹکے ہیں جن پر عمل کرنے سے سردیوں میں ہاتھوں اور پیروں کو گرم رکھا جا سکتا ہے۔

سردیوں میں اپنے ہاتھوں اور پیروں کو گرم رکھنا چاہتے ہیں تو ان ٥ طریقوں پر عمل کریں

2-سردیوں میں بھی وزرش کو اپنا معمول بنائیں کیونکہ ورزش کرنے سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے ۔ سردیوں میں صبح کے وقت کثرت کرنا صحت کے لیے بے حد مفید ہے ۔ سائیکل چلانا، دوڑ لگانا اور تیز قدموں سے چہل قدمی سے ہاتھ پیر گرم رہتے ہیں۔

3- موسم کے حساب سے کپڑوں کا انتخاب کریں اور اگر پیر زیادہ ٹھنڈ کا شکار ہوں تو موزے اور دستانے پہن کر رکھیں۔ گھر سے باہر نکلیں تو ہاتھ پاؤں اچھی طرح ڈھک لیں۔

4- اگر ہاتھ اچانک ٹھنڈے پڑ جائیں تو فوراًکسی گرم جگہ پر چلے جائیں، ہاتھوں اور پاؤں پر گرم پانی ڈالیں یا ہاتھوں اور پاؤں کا مساج کریں۔

5- گرم مشروبات کا استعمال کریں جیسے چائے کافی کیونکہ ان مشروبات سے بھی آپ کا جسم گرم رہتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More