مٹر میں چھپے صحت کے راز جو شوگر اور دل کی بیماری جیسی مشکل کو کرے کنٹرول اور بچائیں آپ کو مہنگی دوائیوں سے

ہماری ویب  |  Jan 09, 2021

سردی میں مٹرکا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے اور بچے تو اس کو کچا ہی چبا لیتے ہیں مگر کچھ لوگ ایسے بھی جن کو مٹر بلکل نہیں پسند تو وہ یہ بات جان لیں کہ مٹر کے فوائد اتنے مہنگے ہیں جن کو جان کر آپ مہنگی دوائیاں چھوڑ کر مٹر کھانے شروع کر دیں گے۔

غزائیت

مٹر میں کیلوریز، کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، وٹامن سی، فالیٹ، تھایامین، مینگنیز، فاسفورس اور منرلز پائے جاتے ہیں۔

فائدے

شوگر:

جن لوگوں کو شوگر ہے ان کے لیئے مٹر کا استعمال سب سے زیادہ مفید ہے کیونکہ یہ انسولین کے لیول کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ روزانہ ایک چمچ مٹر کھانے سے آپ کو جلد ہی واضح فرق نظر آئے گا۔

کینسر:

کینسر کی کوئی دوا تو نہیں مگر مٹر سے حوالے سے ایک ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ: مٹر اینٹی کیسر ہیں اور کینسر کے مریضوں کو مٹر اور اس کا سوپ باقاعدگی سے پینا چاہیئے یہ آپ کو بہتر طور پر صحت دے سکتا ہے اور ساتھ اس میں ایسے انزائمز ہیں جو کینسر کا توڑ کرنے کی دوائوں میں شامل کیا جاتا ہے۔

ہاضمہ

مٹر میں فائبر ہیں جو نظام ہاضمہ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، فائبر آنتوں میں موجود نقصان دہ بیکٹریا کو بڑھنے سے روکتا ہے اس سے مختلف امراض جیسے آنتوں کے ورم، آئی بی ایس اور آنتوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مٹر مفید ہوتا ہے ساتھ ہی ہاضمہ کے مسائل کو کنٹرول کرتا ہے۔

پروٹین

مٹر میں پروٹین کی سب سے زیادہ مقدار ہوتی ہے، جو مسلز کی مضبوطی اور ہڈیوں کی صحت کو بھی بہتر بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے اور بالوں کے ساتھ ساتھ جلد کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

امراضِ قلب

مٹر میں میگنیشم، پوٹاشیم اور کیلشیئم پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے دل کے تمام تر امراض کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More