اگر آپ نے کبھی جہاز کا سفر کیا ہو تو یہ بات نوٹ کی ہوگی کہ لینڈنگ یعنی جہاز اترتے وقت اور ٹیک آف کے وقت اندر کی لائٹیں ہلکی کر دی جاتی ہیں۔ لیکن کیا آپ اس کے پیچھے چھپے راز کو جانتے ہیں کہ ایسا کیوں کیا جاتا ہے؟
دراصل ایسا ہونے پر آپ کو ذہنی طور پر زیادہ چوکنا ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ روایت مسافروں کے تحفظ کے لیے اپنائی گئی ہے۔
اگر مسافر کیبن بہت روشن ہو مگر اچانک تاریکی کرکے آپ سے کہا جائے کہ جلدی سے باہر نکل جائے تو ایسے میں مشکل ہو گی۔
اسی طرح مسافروں کو کسی مشکل کے وقت اپنے ارگرد کے ماحول کو دیکھنا اور نکلنا آسان ہوجاتا ہے جبکہ لائٹس مدھم نہ کرنے پر کسی مشکل وقت میں زیادہ سنگین نتائج ملنے کا خطرہ ہوتا ہے۔