گوشت پروٹین اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں ایسی غذائیت پائی جاتی ہے جو انسانی جسم کے لیے انتہائی مفید ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گوشت دھو کر پکانے کے شدید نقصانات ہیں۔
حالیہ ریسرچ کے مطابق گوشت دھونے سے جو آلودہ پانی کے چھینٹے اڑتے ہیں اس سے کیمپی لو بیکٹیریا پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، گوشت دھونے کے باعث اڑنے والے آلودہ پانی کے چھینٹے کپڑوں اور باورچی خانے میں آتے ہیں۔
ریسرچ کے مطابق ان کے ذریعے کیمی لو بیکٹیریا افزائش پاتا ہے اور تیزی سے پھیلتا ہے جس سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر گوشت کو دھویا نہ جائے تو صاف کر کے کیسے پکایا جائے آپ حیران ہوں گی کہ گوشت تو اتنا آلودہ ہوتا ہے اسے دھوئے بغیر پکانا تو ناممکن سی بات ہے یہاں آپ کو گوشت دھونے کا صحیح اور محفوظ طریقہ جس سے آپ کیمپی لو بیکٹیریا سے بھی بچ جائیں گے۔
گوشت صاف کرنے کا طریقہ:
نرم کپڑے سے گیلا کر کے صاف کر لیں کپڑا سفید یا پھر ایسے ہلکے رنگ کا ہو جس کا رنگ نہ نکلتا ہو
اس کے بعد نیم گرم پانی میں ایک عدد لیموں کا رس یا ایک چمچ سفید سرکہ ڈال کر گوشت کو پانچ منٹ تک بھگو دیں ہاتھ سے مل کر صاف کریں اور ایک دفعہ گوشت کو سادہ پانی میں ڈال کر نکال لیں ایسا کرنے سے گوشت تمام جراثیم سے پاک ہو جاتا ہے اس طریقہ کار کو اپنانے کے بعد آپ کو گوشت کے آلودہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں رہے گا اور آپ جراثیم کے پھیلنے کے خوف سے بھی بچ جائیں گے۔