ڈرائی فروٹ انسانی صحت کے لیے بہت بخش غذا تصور کی جاتی ہے کیونکہ یہ غذائیت اور ذائقےسے بھرپور ہوتے ہیں ، ان میں وٹامن ای،گڈ فیٹس اور اینٹی اوکسیڈینٹ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔اگر آپ روزانہ 5 اخروٹ اپنی غذا میں شامل کرلیں تو اس کے فوائد سے آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔روزانہ 5 اخروٹ کھانے سے آپ کو کیا کیا فائدے حاصل ہوسکتے ہیں؟
٭ اس سے کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے
٭ دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے
٭ دل کےامراض سے بچاتا ہے
٭ ذیابطیس کا خطرہ ٹال دیتا ہے
٭ بال، جلد اور ناخن کےلیے بےحد مفید ہے
اگر آپ پانچ خروٹ کھائیں گے تو 4 گھنٹے بعد ہی اخروٹ اپنی کمالات دیکھانے شروع کردے گا، پانچ اخروٹ کھانے کے بعد آپ کے جسم کو غذائیت اور وٹامنز ملنا شروع ہوجائیں گےاور ان وٹامنز کے ذریعے آپ بہت فریش محسوس کریں گے۔اخروٹ کے ذریعے آپ اپنا ذہنی دباؤ بھی ختم کرسکتے ہیں چونکہ اخروٹ میں اینٹی اوکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جوکہ آپ کے جسم میں موجود مختلف بیماریوں کے خلاف لڑتے ہیں جیسے دل کے امراض وغیرہ۔اس کے علاوہ اس میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسیڈ کے ذریعے ذہنی دباؤ سے نجات ملتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک دن میں کتنے اخروٹ کھانے چاہئیں؟
یہ جان لیں کہ زیادہ مقدار میں اخروٹ کھانے کے نتیجے میں پیٹ پھولنے یا بدہضمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
تو ایک دن میں 7 اخروٹ سے زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اتنی مقدار کھانا صحت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کافی ہے مگر اس سے زیادہ کھانے کے نتیجے میں فائدے کی بجائے نقصان ہوسکتا ہے۔