انسانی جسم کے مختلف اعضاء پر چند ایسے نشانات موجود ہوتے ہیں جن کے بارے میں ذہن میں سوالات پیدا ہوتے ہیں کہ آخر ان کا مقصد کیا ہے؟
اسی طرح اگر آپ ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کے ناخنوں کو دیکھیں تو آپ کے اس کے نچلے حصے میں چاند کی طرح کے نشان نظر آئیں گے۔ ایسے چاند کی شکل میں نشانات کئی افراد کی انگلیوں اور انگوٹھوں میں پائے جاتے ہیں۔
طبی زبان میں ناخنوں کی بنیاد پر نظر آنے والے اس نصف چاند کے نشان کو lunula کہا جاتا ہے۔
یہ بنیادی طور پر ناخنوں کے اندر کے ٹشوز کا حصہ ہوتے ہیں جن میں اعصاب، لمف اور شریانیں ہوتی ہیں، جبکہ وہاں ایسے خلیات بھی بنتے ہیں جو ناخنوں کی سطح کو سخت بناتے ہیں۔
تو یہ سفید نشان لگ بھگ ہر ایک کے ہاتھوں اور پیروں میں ہوتے ہیں، مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں یہ نظر نہیں آتے۔
صحت مند نشان کیسے معلوم ہوتے ہیں؟
صحت مند نشانات عام طور پر سفید رنگ کے ہوتے ہیں جو ناخن کی بنیاد پر بہت چھوٹے حصے پر ہوتے ہیں اور زیادہ تر انگوٹھے میں نمایاں ہوتے ہیں۔
غور کریں تو شہادت کی انگلی میں یہ سفید چاند انگوٹھے کی نسبت چھوٹا ہوتا ہے اور ایسے ہی بتدریج اس کا حجم آگے کی انگلیوں میں گھٹتا جاتا ہے اور چھوٹی انگلی میں بمشکل ہی نظر آتا ہے۔
اگر اس کی رنگت بدل جائے؟
کئی بار اس نشان کی رنگت کسی بیماری کا باعث ہوسکتی ہے، یعنی سفید کی جگہ کوئی رنگت تشویش کا باعث ہوسکتی ہے۔