پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے تمام تر چیزوں قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس میں گاڑیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔ گاڑی رکھنے کے شوقین افراد یا جنہیں گاڑی قریب مستقبل میں گاڑی خریدنا تھی ان کے لیے بھی اچھی اور پائیدار کار خریدنا دشوار ہوگیا ہے۔ جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے معیشت کا پہیہ تھم گیا تھا جس کے باعث تمام ہی اشیاء کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔
لیکن کیونکہ ایسا کہا جاتا ہے کہ گاڑیوں سے محبت کرنے ولے افراد کے لیے یہ ان گاڑیوں کے نئے ماڈلز پر نظر سال کا آکری مہینہ یعنی دسمبر بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ ہر نئے سال میں گاڑیوں کی قیمتیں گرنے کا چانس زیادہ ہوتا ہےیہی وجہ ہے کہ نئے فیچرز، نئے انداز، کم ایندھن خرچ کرنے کی صلاحیت اور بہت کچھ انہیں جگائے رکھتی ہے۔
مگر پریشانی کی کوئی بات نہیں ،کیونکہ آج ہم آپ کو چند ایسے گاڑیوں کے ماڈلز بتانے جا رہے ہیں جو آپ کو کم قیمت پر دستیاب ہوسکتی ہیں۔
متسبشی لانسر:
متسبشی لانسر سستا ترین اور پائیدار ماڈل ہے جو آپ کے بجٹ کے مطابق بالکل پرفیکٹ ہے۔ یہ ماڈل ١٩٨٦ کا ہے۔ مذکورہ گاڑی میں ڈیجیٹل میٹر، پاور بریکس، ساؤنڈ سسٹم بھی نصب ہے۔ مارکیٹ میں یہ گاڑی آپ کو بہترین حالت میں بھی مل جائے گی۔ اس کی قیمت ٢ سے ڈھائی روپے لاکھ ہے۔
- سوزوکی مہران:
سوزوکی مہران:
800سی سی مہران کئی صدیوں سے پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائے ہوئے ہیں، کوئی اسے بطور ٹیکسی استعمال کر رہا ہے تو کوئی گھریلو استعمال کے لئے۔ یہ گاڑی دو طرح کے ماڈلز میں آتی ہے، جن میں سے ایک کو وی ایکس جبکہ دوسری وی ایکس آر کا نام دیا گیا ہے۔ بہتر حالت میں 2008 سے لیکر 2011 تک کی مہران گاڑی ساڑھے چار لاکھ سے پانچ لاکھ کے درمیان باآسانی مل جاتی ہے۔
کورے:
ڈائی ہٹسو کورے ایک چھوٹی لیکن پائیداری کے حساب سے ایک بہترین فیملی کار ہے۔ یہ گاڑی استعمال شدہ حالت میں آٹومیٹک اور مینویل گئیرز کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے۔ 1000 سی سی انجن والی یہ 2008 ماڈل تک کی یہ گاڑی پانچ لاکھ سے نیچے کی قیمت میں خریدی جاسکتی ہے۔