کیا واقعی اب دن 24 گھنٹے کا نہیں رہا؟ سائنس دانوں کا ایسا دعویٰ جس نے ہر کسی کو چونکا دیا

ہماری ویب  |  Jan 07, 2021

حال ہی میں سائنس دانوں نے دن کے گھنٹوں کے حوالے سے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے ہر سننے والے کو حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ آج تک ہم جس دن کو 24 گھنٹوں کے دورانیے سے ناپتے آ رہے ہیں، وہ چوبیس گھنٹے کا نہیں رہا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سائنس دان یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ زمین کی اپنے محور میں گردش 24 گھنٹے سے کم ہے، کیوں کہ گزشتہ 50 برسوں میں کرۂ ارض کی اپنے محور کے گرد گھومنے کی رفتار میں اضافہ ہو چکا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ آدھی سے زیادہ صدی سے زمین کے اپنے محور کے گرد معمول کی رفتار سے بڑہ کر چکر کاٹنے سے دن چھوٹے ہو گئے ہیں۔

تاہم برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے اس حقیقت سے پردہ اٹھا ہے کہ حالیہ پچاس برسوں میں کرۂ ارض کی اپنے محور کے گرد گھومنے کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دن چوبیس گھنٹے سے کم ہوا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق 19 جولائی 2020 کا دن 24 گھنٹے سے 4 منٹ کم تھا، جو کہ ریکارڈ درج کرنے کے آغاز سے آج تک کا کم ترین عرصہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More