جنگ فوڈ کھانے کا رجحان بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، اور اس کے کئی ریسٹورینٹ یہاں تک کہ پوری پوری جنک فوڈ اسٹریٹ بھی کھل چکی ہیں جہاں جاکر کھانے پینے کے شوقین افراد لذیز کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ برگر، پیزا، چپس وغیرہ جیسے کھانے ہیں جنہیں لوگ بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔
مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ جنک فوڈ کھانے کے کیا کیا نقصانات آپ کی صحت پر پڑ سکتے ہیں؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ کثرت سے جنک فوڈ کھانے والے نوجوانوں کی نیند بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
میڈیکل ویب سائٹ کے مطابق یونیورسٹی آف کوینزلینڈ میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جنک فوڈ کی کثرت بالغ افراد میں نیند کے حوالے سے پائی جانے والی کئی شکایات کے اسباب میں شامل ہے۔
کوینزلینڈ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اسد خان کا کہنا ہے کہ کم آمدن والے ممالک کے نوجوانون میں نیند سے متعلق شکایات کا تعلق جنک فوڈ کے استعمال سے میچ کرتا ہے۔ اس میں ہفتے کے سات میں پانچ دن فاسٹ فوڈ کھانے والے نوجوانوں میں بے خوابی وغیرہ جیسی شکایات عام ہیں۔
.
ان کا کہنا ہے کہ نیند میں بے سکونی کے باعث بلوغت کی عمر میں دماغی صلاحتیں متاثر ہوتی ہیں۔ اس لیے غیر صحت مندانہ عادات پر قابو پانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
اسی طرح اکثر لوگ رات کے وقت پیزا کھانا پسند کرتے ہیں لیکن اس کا نقصان یہ ہے کہ اس کو ہضم کرنے کے لئے آپ کے نظام ہاضمہ کو بہت زیادہ مشکل ہوتی ہے اس کے علاوہ پیزا میں بہت زیادہ روغن ہوتا ہے اور اس میں استعمال ہونے والے دیگر مصالحوں کی وجہ سے آپ کو جلن کا مسلہ بھی بڑھ سکتا ہے اور آپ کے لیے موٹاپے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
بہت زیادہ سافٹ ڈرنکس کا استعمال بھی گردوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ میٹھے مشروبات کا استعمال گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
سونے سے پہلے برگر کھانا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے- اس میں شامل دیگر مصالحوں کی وجہ سے آپ کو جلن کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے اور اس کی وجہ سے آپ کے معدے میں قدرتی ایسڈ کا اضافہ ہوتا ہے جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں لہٰذا اس کو رات کے وقت کھانے سے پرہیز کریں۔