بہت سے لوگ چائے سے زیادہ کافی پینے کو ترجیح دیتے ہیں اور خاص طور پر صبح سویرے موڈ خوشگوار بنانے کافی پینا زیادہ پسند کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ کافی کا استعمال حد سے زیادہ کرتے ہیں مگر وہ اس کے منفی اور مثبت اثرات سے لاعلم ہوتے ہیں۔
آج ہم آپ کو کافی پینے کے فوائد کے بارے میں بتائیں گے.
*جسمانی کارکردگی میں اضافہ
ورزش سے ایک گھنٹہ قبل بلیک کافی کا ایک کپ جسمانی کارکردگی میں 11 سے 12 فیصد اضافہ کرسکتا ہے۔
کافی میں موجود کیفین خون میں اینڈرلائن یعنی جسم کو محنت کے لیے تیار کرنے والا خاص ہارمون )کی سطح کو بڑھا کر کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔
*چربی کو جلاتا ہے
کیفین چربیلے خلیوں کو توڑنے کے علاوہ ان کو جسم کے لیے بطور ایندھن استعمال کرنے میں مدد دیتی ہے۔
*چاق و چوبند رکھنے میں مدد دیتی ہے
کیفین کی کم مقدار کے ساتھ یومیہ کافی کے 6 کپ انسان کو چاق وچوبند رہنے کے قابل بناتے ہیں۔
*قبل از وقت موت کا خطرہ کم کرتی ہے
ایک مطالعہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی نہ پینے والے افراد کے مقابلے کافی پینے والے افراد میں قبل از موت کا خطرہ 25 فیصد کم پایا جاتا ہے۔