کسی بھی فرد سے متعلق اہم راز جاننے ہوں تو اس کی یہ چیز لازمی چیک کریں کیونکہ۔۔۔

ہماری ویب  |  Jan 02, 2021

ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سے یہ دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کی شخصیت اور فکر کا انحصار اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ آپ کے پاس کس تعلیمی میدان کی سند ہے۔

ڈنمارک یونیورسٹی کے ماہرین نے 13 ہزار افراد پر کیے جانے والے 12 مطالعات کا تجزیہ کر کے کہا ہے کہ شخصیت کے 5 رحجانات کا تعلق اعلیٰ تعلیمی پس منظر سے ہوسکتا ہے خواہ وہ خود غرضی ہو، بے غرضی یا کوئی اور رحجان ہو۔

ماہرین کے مطابق جو لوگ فنون اور آرٹ (ہیومینٹیز) سے وابستہ ہوتے ہیں وہ بہت کھلے دل و دماغ کے مالک ہوسکتے ہیں اسی طرح معاشیات پڑھنے والے لوگ محفلوں میں بیٹھنا اور محفل کا مرکز بننے کے شدید خواہش مند ہوسکتے ہیں لیکن وہ دوسروں کی باتوں کو فوری طور قبول نہیں کرتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قانون پڑھنے والے خواتین و حضرات الگ تھلگ رہنا پسند کرتے ہیں اور ان میں خود غرضی کا جذبہ کچھ زیادہ ہوسکتا ہے جب کہ ان میں منفی رحجان مثلاً خوف، بے چینی دوسروں سے جلن، مزاج کا تابع اور تنہائی کا جذبہ درمیانے درجہ پر ملتا ہے۔ اس کے علاوہ سیاسیات اور نفسیات کے طالب علم کھلے ذہن و دماغ، بے غرضی اور لوگوں کی مدد کرنے والے ہوتے ہیں۔

ایک تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق اس سے ہمیں مختلف طالب علموں کی شخصیت کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More