اگر آپ کا انگوٹھا ایسا ہے تو۔۔۔ جانیں ہاتھ کا انگوٹھا آپ کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 02, 2021

انسانی شخصیت کے بارے میں بتانے کے لیے لوگ مختلف قسم کے اندازے لگاتے ہیں تاہم انسان کے ہاتھ اس کی شخصیت کی بخوبی عکاسی کرتے ہیں۔ ہاتھوں کی لکیریں پڑھنے والے پامسٹ ہاتھ دیکھ کر بہت سے راز افشاں کر دیتے ہیں۔ انگوٹھے کے انداز بتاتے ہیں کہ ایسا انسان کن خصوصیات کا حامل ہے۔

انگوٹھے کا تعلق انسان کے دماغ سے جڑا ہوتا ہے۔ انسان کی کیا سوچ ہے، اس کی فطرت کیسی ہے، انگوٹھے پڑھنے والا شخص باخوبی بتا سکتا ہے۔ انگوٹھے میں اگر کچھ تبدیلیاں ہوں مثلاً ایک وقت پر جب ہاتھ پر انگوٹھا اپنی قوت کھو بیٹھتا ہے اور ہتھیلی پر گرجاتا ہے، اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ انگوٹھا اسی وقت ہتھیلی پر گرتا ہے جب موت قریب آ جاتی ہے اور قوتیں جواب دیتی ہیں۔

انسان میں دلائل کی طاقت نہیں رہتی، اگر انگوٹھے میں لرزش اور نقاہت پیدا ہو رہی ہو تو موت قریب تر نہیں ہوتی، اس کا مطلب یہ ہے کہ قوتیں بیماری کی وجہ سے عارضی طور پر جواب دے رہی ہیں۔

اس مطلب دراصل یہ ہوتا ہے کہ عارضی علامات آئی ہیں اور ختم ہو جائیں گی اور انسان بچ جائے گا۔

چھوٹے اور موٹے انگوٹھے والے افراد میں خوانی خو موجود ہوتی ہے وہ اپنے کاموں کو حیوانی زور سے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسے افراد کی عادت میں صبر نہیں ہوتا۔

لمبے اور خوبصورت انگوٹھے والے افراد اچھی عادات کے حامل ہوتے ہیں اور ہمیشہ ذہانت سے کام لیتے ہیں اور مہذب ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More