فون کے ساتھ گاڑی بھی خراب ہو سکتی ہے! اگر آپ بھی اپنی گاڑی میں موبائل چارج کرتے ہیں تو ٹھہریں! ایک بار یہ نقصانات لازمی جان لیں

ہماری ویب  |  Jan 02, 2021

ہم اپنی گاڑی میں کہیں بھی دور کا سفر کریں تو فون کی بیٹری ختم ہونے پر لازمی گاڑی کی بیٹری کے ذریعے چارج کر لیتے ہیں لیکن کیا آپ اس عمل کے نقصانا سے واقف ہیں؟

جیسا کہ اس باتر سے ہم سب ہی آگاہ ہیں کہ ہمارے فون کا چارجر ہمیں اتنی ہی بجلی فراہم کرتا ہے جتنی ہمیں فون کو چارج کرنے کیلئے ضرورت ہوتی ہے، لیکن گاڑی میں موجود ’یو ایس بی پورٹ‘ اکثر آپ کے موبائل کو چارج کرنے کے لیے کم پاور فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے موبائل فون ٹھیک طریقے سے چارج نہیں ہو پاتا۔

تاہم اس حوالے سے ایک موبائل کمپنی میں ٹیکنیشین کی حیثیت سے کام کرنے والے بریڈ نکولس کا کہنا ہے کہ ہمارے فون کو چارج ہونے کے لیے 1سے 3 (Ampere) امپئیر درکار ہوتے ہیں جو کہ فون کا چارجر ہی فراہم کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فون کو کسی دوسرے چارجر یا گاڑی کے یو ایس بی پورٹ سے چارج کیا جائے گا تو یہ اسمارٹ فون کی کارکردگی کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے جبکہ اس وجہ سے فون کی بیٹری بھی خراب ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سفر کے دوران موبائل فون کو چارج کرتے وقت یہ ضرور محسوس کیا ہو گا کہ ہمارا فون 30 سے 60 منٹ کے دوران یا تو بہت کم چارج ہوتا ہے یا تو ہوتا ہی نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہمیں اپنے فون کو چارج ہونے کے لیے جتنا پاور چاہیے ہوتا ہے، گاڑی کا یو ایس بی پورٹ فون کو اس سے کم پاور فراہم کرتا ہے۔

اگر آپ اپنے اسمارٹ فون کو کسی ایسی گاڑی میں چارج کرتے ہیں جو کہ بالکل نئی ہو تو ایسا کرنا آپ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے کیونکہ گاڑی نئی ہونے کی وجہ سے اس کی بیٹری طاقتور ہوتی ہے اور موبائل فون کو یو ایس بی پورٹ میں لگا کر چارج کرنے سے موبائل اِس گاڑی کی بیٹری کو جلدی ختم کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More