ہر پھل کے اپنے فائدے ہوتے ہیں جو انسان کو اندرونی اور بیرونی طور پر صحت مند بناتا ہے۔ روزانہ کسی بھی پھل کے مشروب کا استعمال آپ کی جلد سے جھریوں کا خاتمہ کرتا ہے اور مزید نکھارتا ہے۔ اس لیے ڈاکٹرز خاص طور پر بوڑھے افراد کو پھلوں کے مشروب کے استعمال کی تجویز دیتے ہیں۔
آج ہم ایسے پھل کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس کو کھانے اور اس کا مشروب بنا کر پینے کے بے شمار فائدے ہیں۔ اس پھل کا نام ہے کینو جو عام طور پر سردیوں کے موسم میں دستیاب ہوتا ہے۔ کینو کا جوس عام طور پر ناشتے میں بھی پیا جاتا ہے۔
آیئے جانتے ہیں کینو کے شربت کے حیرت انگیز فوائد کے بارے میں۔
1- جلد کے لیے مفید
جیسا کہ شروعات میں بھی آپ کو بتایا کہ کینو کا شربت جلد کو نکھارنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ کینو کے جوس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو آپ کی جِلد کو نکھارنے کے ساتھ چہرے کی جھریاں اور ایکنی جیسے مسائل سے نجات فراہم کرتا ہے۔
2- قوت مدافعت بڑھاتا ہے
دوسرا فائدہ یہ کہ کینو کا جوس وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے اور سردی، فلو اور دیگر سوزش کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
3- وزن میں کمی کرتا ہے
کینو کے جوس کا ایک اور حیران کن فائدہ یہ ہے کہ یہ وزن گھٹانے میں بھی اہم کردار ادا ہے۔ کیونکہ کینو کا جوس پینے سے پیٹ کافی دیر تک بھرا رہتا ہے اور بھوک بھی نہیں لگتی ساتھ ہی آپ کے وزن میں بھی کمی آتی ہے۔
4- گردے کے پتھری کے درد کو ختم کرتا ہے
کینو میں سائٹریٹ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، یعنی کینو کا جوس پینا کیلشیم آکسیلیٹ پتھر کی تشکیل کو ختم کرنے اور گردے کی پتھریوں کی وجہ سے ہونے والے درد سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔