عام چارجر سے موبائل 100% تک تیزی سے کیسے چارج کیا جائے؟ جانیں 3 آزمودہ اور آسان طریقے

ہماری ویب  |  Dec 29, 2020

آج کل مارکیٹ میں جتنی زیادہ قسم کے موبائل فونز آگئے ہیں اتنے ہی زیادہ چارجر بھی دستیاب ہیں۔ جدید موبائل کے ساتھ فاسٹ چارجر آ رہے ہیں جو کہ آدھے گھنٹے کے اندر فون مکمل چارج کر دیتے ہیں۔

تاہم اب بھی بہت سے صارفین کے پاس سادے اور عام چارجر موجود ہیں، جو گھنٹوں لگے رہنے کے بعد بیٹری فل کرتے ہیں۔

ہماری ویب ماضی میں اسمارٹ فون اور اس سے جڑے کئی مسائل کا حل اپنے پڑھنے والوں کے لیے لایا ہے، آج بھی ہم آپ کو ایک مشکل کا حل بتانے والے ہیں۔ ایسے افراد جن کے پاس عام چارجر ہیں، وہ اپنے فون درج ذیل طریقوں سے 100% تک تیزی سے چارج کر سکتے ہیں۔

چارجنگ کے دوران فون ائیر پلین موڈ پر رکھیں

جس وقت آپ اپنا فون چارجنگ پر لگائیں، اس وقت فون کا ائیر پلین موڈ آن کر دیں۔ اس سے فون بہت جلد ہی چارج ہو جائے گا۔ عام چارجر سے یہ طریقہ اپنائیں اور پھر چارجنگ میں واضح فرق دیکھیں۔

موبائل کو ٹھنڈا کر کے چارج کریں

بہت سے افراد اس وقت تک فون استعمال کرتے رہتے ہیں جب تک چارجنگ صفر نہ ہو جائے، اور پھر فوراً چارج پر لگا دیتے ہیں۔ اگر آپ بھی ایسا ہی کرتے ہیں تو یہ ہرگز نہ کریں۔ فون اس وقت چارجنگ پر لگائیں جب وہ ٹھنڈا ہو۔ استعمال کے 10 سے 15 منٹ بعد۔ اس سے آپ کا فون جلد چارج ہو گا اور بیٹری بھی محفوظ رہے گی۔

موبائل سوئچ آف کریں یا بالکل استعمال نہ کریں

اپنا موبائل سوئچ آف کر کے چارجنگ پر لگائیں، اس سے دو فائدے حاصل ہوں گے۔ ایک تو آپ کا فون جلد چارج ہوگا دوسرا آپ چارجنگ کے دوران استعمال نہین کر سکیں گے جس سے آپ کی بیٹری محفوظ رہے گی۔

٭ دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More