جلا ہوا لیموں اور لہسن! جانیں وہ 5 غذائیں کون سی ہیں جو کورونا میں ذائقے اور سونگھنے کی صلاحیت کو واپس لانے میں مدد کر سکتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Dec 28, 2020

2019 کے نومبر سے شروع ہونے والی عالمی وبا کورونا وائرس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے کئی ممالک پر قبضہ کر لیا۔ 2020 کا پورا سال ہی کورونا کی نظر ہو گیا تاہم کہا یہ جا رہا ہے کہ اگلا سال جو کہ رواں ہفتہ شروع ہو جائے گا، یہ بھی کورونا کی وبا میں ڈوبا رہے گا۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں ذائقے اور سونگھنے کی حس کا خاتمہ اس کی علامات میں شامل ہے اور لوگوں کو سب سے زیادہ اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ یہ انتہائی تکلیف دہ اور عجیب صورت حال ہوتی ہے جبکہ اس کے لیے کوئی ایسی دوا نہیں جس کے استعمال سے یہ حسیات فوری بحال ہو سکیں۔

کورونا کے سبب سونگھنے اور چکھنے کی حس واپس آنے میں عرصہ لگ سکتا ہے۔ تو ہماری ویب آج آپ کو ایسی غذائیں بتانے جا رہی ہے جو ان حسیات کے وقتی طور پر ختم ہونے والی تکلیف دہ صورتحال میں مددگار ثابت ہوں گی۔

سُرخ مرچ

عام تجربات کی بنا پر تیز سرخ مرچ سے بند ناک کھل جاتی ہے اور اس سے سونگھنے اور چکھنے کی حس متاثر ہونے کی صورت میں بہتری کا احساس ہوتا ہے تاہم اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اجوائن

یہ بات تو ہم سب کے علم میں ہے کہ اجوائن کے بیج سردی لگنے اور مختلف اقسام کی الرجی کے لئے بے حد مفید ہیں۔ گرم مسالے میں شامل اس کے بیجوں کا ذائقہ بہت تیز ہوتا ہے اور یہ سینے کی جکڑن کے لیے بھی مفید ہے۔ ایک چچمہ اجوائن کو کپڑے کی پوٹلی میں باندھ کر سونگھنے سے فائدہ ہوگا۔

ارنڈی کا تیل

یہ عام ہے کہ جب بھی ناک کا کوئی مسئلہ پیش آئے یا الرجی ہو تو ارنڈی کے تیل (کیسٹر آئل) کا استعمال کیا جائے۔ سردی، سونگھنے اور چکھنے کی حس بحال کرنے اور کھانسی کے حوالے سے یہ ایک مؤثر حل ہے۔ حسیات کی بحالی تک ارنڈی کے تیل کو گرم کر کے اس کے ایک دو قطرے ناک کے نتھنوں میں ڈالیں اور گہرا سانس لیں۔

لہسن

اگر کہا جائے کہ لہسن قدرت کا ایک بڑا تحفہ ہے تو بالکل غلط نا ہوگا۔ اس کا ذائقہ بہت تیز ہوتا ہے اور طب میں اسے سانس میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے بھی مددگار بتایا جاتا ہے۔ اس سے ذائقے کی حس بحال ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔ لہسن کو پانی میں ابال دے کر اس کا جوشاندہ سا بنا کر پینے سے یہ افاقہ ہو سکتا ہے۔

جلا ہوا لیموں

لیموں یا نارنجی کو جلا کر اسے سونگھنے یا اس کا گودا کھانے سے سونگھنے اور چکھنے کی حس تیزی سے بحال ہوجاتی ہے۔ یاد رکھیں اس کے کوئی سائنسی شواہد نہیں ملے لیکن کئی لوگوں کو اس تجربہ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

واضح رہے ان غذاؤں کے بارے میں ذاتی تجربات کی بنا پر بتایا گیا ہے، ان نسخوں کا اگر کوئی فائدہ نہ ہوا تو کوئی نقصان بھی نہ ہو گا۔

٭ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More