سردی ہو یا گرمی کبھی آم کا اچار تو کبھی گاجر کا اچار عموماً خواتین کھانا زیادہ پسند کرتی ہیں اور بعض گھروں میں تو دوپہر کے کھانے کے ساتھ اچار کا اہتمام لازمی کیا جاتا ہے۔
اچار کا ذائقہ ہی اتنا مزیدار اور لاجواب ہوتا ہے کہ کھٹے میٹھے اچار کھانے سے دل تو نہیں بھر تا بس پیٹ بھر جاتا ہے۔
اس کو کھانے سے بے شمار فائدے تو ہوتے ہی ہیں جیسے ہاضمہ اچھا ہوتا ہے، کھانا جلدی ہضم ہو جاتا ہے، قوتِ مدافعت بڑھتی ہے اور ساتھ ہی مختلف قسم کی الرجیوں سے بھی بچ جاتے ہیں۔
مگر اچار کھانے کے چند ایک نقصانات بھی ہیں جو کہ ہمیں معلوم نہیں ہے، لہذا ان کو بھی جان لیں تا کہ اگلی دفعہ جب اچار کھائیں تو اپنی احتیاط بھی ضرور کریں۔
نقصانات:
*
اچار زیادہ کھانے سے گلا خراب ہو جاتا ہے اور کھانسی کی شکایت ہوتی ہے۔
اچار کھانے کے بعد پانی نہ پیئیں اس کی وجہ سے گلے میں خراش کی شکایت ہو جاتی ہے۔
*
زیادہ اچار کھانے سے نزلہ زکام بھی ہو جاتا ہے۔
*
اس سے جگر اور معدے میں تکلیف کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔
*
جگر میں پتری کے عارضے میں اچار کا استعمال مزید تکلیف بڑھا سکتا ہے۔