آج کل سردیاں ہیں اور ہر کوئی انڈے بڑے شوق سے کھاتا ہے کیونکہ یہ ناصرف طاقت کا خزانہ ہے بلکہ انڈا جسم کو گرمائش بھی فراہم کرتا ہے کیونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ انڈا کئی طریقہ سے بنایا جاتا ہے جس میں آمیلٹ، فرائی اور ابلا ہوا سرِ فہرست ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انڈے کی زردی کا رنگ کسی چیز کی طرف اشارہ کر رہا ہوتا ہے، ہم رنگ دیکھ کر باآسانی بتا سکتے ہیں کہ اس کا کیا مطلب ہے۔
ہلکے اورنج رنگ کی زردی
ہلکے اورنج رنگ کی زردی والے انڈے ان فارمز کے ہوتے ہیں جہاں مرغیاں متوسط ماحول میں ہوتی ہیں۔ یعنی یہاں مرغیوں کو گھومنے کی زیادہ آزادی نہیں ہوتی بلکہ وہ جنگلے کے اندر مصنوعی روشنیوں میں پرورش پاتی ہیں۔ انہیں پولٹری فیڈ استعمال کرائی جاتی ہے۔ یہ سب کچھ نہیں کھا سکتیں۔
ڈارک اورنج زردی
ڈارک اورنج رنگ کی زردی کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مرغی انتہائی صحت مند تھی اور یہ انڈا کھانا انتہائی مفید ہے۔ اس مرغی کا تعلق ایسے فارم سے تھا جہاں مرغیوں کو دن کی روشنی میں گھومنے کا موقع ملتا ہے اور وہ تاریکی میں پرورش نہیں پاتیں۔ ان مرغیوں کے انڈے وٹامن اے، ای اور فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں۔
پیلا یا زرد رنگ
ایسی بڑی فیکٹریاں جہاں پرندوں کو کبھی سورج کی روشنی مہیا نہیں آتی، ان کے لیے رہنے کی جگہ انتہائی کم ہوتی ہے۔ اور کئی کی تو جگہ ہی بہت غلیظ ہوتی ہے۔ ایسی مرغیوں کی غذا بھی صحت بخش نہیں ہوتی اور ان میں صحت بخش اجزاء کی واضح کمی ہوتی ہے۔