جہاز میں سفر کرنے والے لوگوں کو ہر چیز کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ائیر ہوسٹس موجود ہوتی ہیں جو بہت ہی خوش اصلوبی سے اپنے کام سر انجام دیتی ہیں۔
مگر ائیر ہوسٹس کی نوکری کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے، یہ بہت زیادہ محنت اور صبر و استقامت والا کام ہے، کیونکہ بعض اوقات ایسے بھی مسافر جہاز میں سوار ہوتے ہیں جو ایسی حرکات کر دیتے ہیں جس پر غصہ آ ہی جاتا ہے مگر یہ ایئر ہوسٹس اپنے غصے کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے تمام مسافروں کے ساتھ ایک جیسا رویہ رکھتی ہیں۔
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ کون سے کام ہیں جن کو ایئر ہوسٹس کو کرنے کے لئے کہا جاتا ہے؟
ائیر ہوسٹس سے متعلق اہم راز:
٭ یہ ہر وقت بالوں میں جوڑا بنائے رکھتی ہیں، کیونکہ ان کو بال کھولنے کی اجازت نہیں ہوتی، خصوصاً پاکستان اور بھارت میں ایئر ہوسٹس بالوں میں پونی ٹیل یا جوڑا بنا کر رکھتی ہیں۔
٭ ان کا وزن 50 کلو سے کم ہونا چاہیئے اور اگر کسی کا وزن بڑھ جائے تو اس کو 1 ماہ کا وقت دیا جاتا ہے وزن کم کرنے کے لئے۔
٭ یہ ہمیشہ ہاتھ پیچھے باندھ کر رکھتی ہیں اس لئے کیونکہ یہ آپ کی رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ جہاز میں سوار مسافروں کی گنتی بھی کر رہی ہوتی ہیں۔
٭ ان کو گہرا میک اپ کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، اس لئے آپ نے دیکھا ہوگا کہ ایئر ہوسٹس ہمیشہ سادہ میک اپ میں رہتی ہیں۔ لیکن چین میں سرخ رنگ کی لپ اسٹک لگانے کی اجازت ہوتی ہے کیونکہ سرخ رنگ چین کا قومی رنگ ہے۔
٭ جہاز میں ایئر ہوسٹس کے کھانے کے لئے الگ سے کیبن موجود ہوتا ہے اور یہ وقت پر ہی کھانا کھاتی ہیں، لیکن جہاز میں سوار مسافروں کو ہر وقت کھانا پیش کرنے کے لئے تیار رہتی ہیں۔