کیا آپ کی گاڑی بھی سردیوں میں اسٹارٹ ہونے میں مسئلہ کرتی ہے؟ جانئیے سردیوں میں گاڑی کو خراب ہونے سے بچانے کے 4 بہترین طریقے

ہماری ویب  |  Dec 24, 2020

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھ رہی ہے، گاڑی میں موجود بیٹری ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر گاڑی چل ہی نہیں سکتی اور یہ اکثر سردیوں میں فریز ہوجاتی ہے جس کے باعث گاڑی اسٹارٹ ہونے میں مسئلہ کرتی ہے، اس لیے اس کی دیکھ بھال کافی ضروری ہے۔

ہماری ویب ماضی میں آپ کو گاڑی کی دیکھ بھال کے کئی کارآمد اور سہل طریقے بتاتا رہا ہے تاہم آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں کچھ ایسے آزمودہ طریقے جنہیں اپناتے ہوئے آپ سردیوں میں بھی اپنی گاڑی کو مکمل طور پر ٹھیک رکھ سکتے ہیں۔

1) بیٹری باقاعدگی کے ساتھ چیک کریں

ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ بیٹری کے لیے ٹھنڈا پانی نقصان دہ ہے۔ اس کے لیے ہمیشہ معمول کے درجہ حرارت والا پانی استعمال کریں۔ سردی کے موسم میں گاڑی کی بیٹری کو گھر کے اندر چارج کرنا مناسب رہے گا۔ گو کہ یہ ایک مشکل عمل ہوگا لیکن آپ کو کئی پریشانیوں سے بچا لے گا۔ پھر بھی اگر آپ کی بیٹری کام نہیں کر رہی تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو نئی بیٹری کی ضرورت ہے۔ اگر آپ آمدورفت کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اپنی گاڑی استعمال نہیں کرتے تو روز گاڑی لازمی اسٹارٹ کریں تاکہ بیٹری فریز ہونے سے بچ جائے۔

2) سرد موسم کے لئے خصوصی ٹائرز

سردیوں میں بہتر ہے کہ گاڑی میں خاص طور پر موٹے ٹائرز لگائے جائیں۔ یہ ٹائر عام ٹائروں کے مقابلے میں موٹے اور مضبوط ہوتے ہیں اور بارش یا برفباری کی صورت میں پھسلتے نہیں۔ اس کے عکاوہ اگر آپ کی گاڑی میں نارمل ٹائرز ہیں تو اس کا پریشر روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں تاکہ دوران سفر کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہیں۔

3) اینٹی فریز لازمی چیک کریں

گاڑی کا اینٹی فریز، انجن کے کولنگ سسٹم میں پانی کو جمنے سے روکتا ہے۔ اس کی کارکردگی چیک کرنے کے لیے آپ کو اینٹی فریز ٹیسٹر کی ضرورت ہے جو کہ آپ خرید کر اپنے پاس رکھیں۔ اس کے لیے اسے بونٹ میں موجود کولینٹ ریزرور کیپ میں ڈال کر دیکھا جاسکتا ہے کہ کہیں پانی جم تو نہیں گیا۔

4) باہر موجود لائٹس کا خیال رکھیں

سردیوں میں اکثر آپ کو دھند، بارش یا برفباری کا سامنا ہوسکتا ہے لہٰذا کوشش کریں کہ کار کی بیرونی روشنیاں مستقل کام کر رہی ہوں۔ کار کی روشنیوں کو پابندی سے صاف کرتے رہیں۔ گاڑی میں اضافی بلب بھی رکھیں تاکہ بروقت کام آسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More