کیا آپ کے کان میں بھی بال نکل گئے ہیں! تو جان لیں کہ کان پر نکلنے والے بال کس خطرناک بیماری کا اشارہ ہیں؟

ہماری ویب  |  Dec 24, 2020

انسان جب تک زندہ ہوتا ہے کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا رہتا ہے۔ چند بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کی علامات کا ہمیں پتہ چل جاتا ہے اور بعض بیماریوں کا علم اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک ڈاکٹر کے پاس جاکر طبی معائنہ نہ کروالیں۔

آج ایک ایسی بیماری کا تزکرہ کریں گے جسے جاننا آپ سب کے لئے بہت ضروری ہے۔

کان پر نکلنے والے بال دل کی بیماری کا اندیشہ ظاہر کرتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق کان کی کینال پر بالوں کی موجودگی اور دل کے دورے کے درمیان ایک تعلق ہے۔ گذشتہ تین دہائیوں سے سائنسدان ان دونوں چیزوں کے بارے میں تعلق پر تحقیق کررہے تھے اور ہر بار اس کی توثیق ہوتی رہی۔ ماضی کی ایک تحقیق میں 43 مرد حضرات اور 20 خواتین کو لیا گیا۔ تحقیق کے90 فیصد شرکا کے کان کی کینال میں وافر بال تھے۔

بوسٹن یونیورسٹی کے تحقیق کار رچرڈ ویگنر کا کہنا ہے کہ کان میں بال اس وقت پرورش پاتے ہیں جب ہم ہارمون ایسٹروجن کے رحم وکرم پر رہیں، اس کے علاوہ ٹیسٹیرئیون کی وجہ سے بھی دل کے دورے کے امکانات پیدا ہونے لگتے ہیں۔ اس کی وجہ سے سرخ خلیے بہت زیادہ بنتے ہیں اور شریانوں میں خون کا لوتھڑا بننے لگتا ہے۔

سال 2006 کی ایک اور تحقیق میں ایڈسٹن ای نے امریکن جرنل آف فورینزک میڈیکل پتھالوجی میں لکھا ہے کہ اس نے مختلف حصوں اور ان کے دل کے اثرات کا مطالعہ کیا اور یہ دیکھا گیا کہ کان کے بالوں اور دل کی بیماریوں کا گہرا تعلق ہے اور اس کی وجہ سے مردوں میں اموات کی شرح زیادہ ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More