خبردار! اگر آپ بھی یہ 4 غذائیں روزانہ استعمال کرتے ہیں تو جان لیں یہ ہمارے لئے کیسے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Dec 23, 2020

دنیا بھر کے مختلف اور طرح طرح کے کھانے کھانا بہت سے لوگوں کو پسند ہوتے ہیں۔ ان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ دنیا میں جتنے قسم کے کھانے ہیں وہ سب ٹرائی کریں لیکن بات جب صحت کی آتی ہے تو انہیں اپنا ہاتھ روکنا پڑتا ہے۔

ہمارے گھروں میں روزمرہ کے طور پر ایسے کھانے کھائے جا رہے ہوتے ہیں جو بہت عام ہیں لیکن وہ ہماری صحت کے لئے بالکل مفید نہیں بلکہ انہیں کھانے کے بعد ہمارے جسم میں مختلف بیکٹیریا کی افزائش ہو سکتی ہے جس سے بیماری کے بعد موت بھی ہو سکتی ہے۔

آج ہم آپ کو ان غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں جن میں سے کچھ تو آپ روز ہی کھا رہے ہوتے ہیں لیکن وہ صحت کے لئے بالکل اچھے نہیں ہیں۔

کچے انڈے

یہ سن کر شاید کافی لوگوں کو حیرانی ہوئی ہوگی کہ جب انڈے کو بے شمار طریقوں سے کھایا جا سکتا ہے تو پھر کچا انڈا کون کھاتا ہوگا؟ لیکن کچھ لوگ انڈے کو مکمل طور پر نہیں پکاتے، اس کی زردی مکمل کچی ہوتی ہے۔ یاد رکھیں! کچا انڈا صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ کچے انڈے میں salmonella نام کا بیکٹیریا پیدا ہوجاتا ہے جس کے باعث انسانی جسم میں فوڈ پوائزننگ ہوجاتی ہے جس سے الٹیاں یا موشن ہونے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ کبھی کبھار یہ بیکٹیریا فلو کے سبب بھی بن جاتا ہے۔

کچے چاول

کچھ افراد کو عادت ہوتی ہے کہ وہ چاول چنتے ہوئے کچے چاول ہی کھاتے رہتے ہیں یا بہت سے افراد کے گھر اسے اسنیک کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے۔ چاولوں کو ابالنے کے لئے رکھا جاتا ہے لیکن وہ مکمل طور پر نہیں پکتے، انہیں اتار کر کھا لیا جاتا ہے۔ یاد رکھیں! اگر آپ بھی یہ کھاتے ہیں تو فوراً رک جائیں۔ Bacillus cereus نامی بیکٹیریا کی افزائش خشک مزاج جگہوں پر زیادہ ہوتی ہے اور چونکہ چاول پیکٹ میں بند ہوتے ہیں لہٰذا ان میں یہ بیکٹیریا پیدا ہوجاتا ہے۔ اسی لیے اگر چاولوں کو اچھی طرح سے نہ پکایا جائے تو یہ انسانی جسم میں مختلف قسم کی بیماریاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

کچا دودھ

ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کا بچہ روز ایک گلاس دودھ لازمی پیے تاکہ اس کے جسم میں کیلشیم کی کمی نہ ہو اور ہڈیاں مضبوط رہیں لیکن یہ ہی دودھ آپ کے لئے خطرے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اگر دودھ کو چولہے کی آنچ پر درست طریقے سے نہ ابالا جائے تو اس میں E. Coli، listeria اور salmonella نامی بیکٹیریا پیدا ہو سکتے ہیں جو انسانوں کے لئے انتہائی خطرناک ہیں۔

چکن

ہمارے کھانوں میں چکن بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر یہ صحیح طرح سے نہ پکا ہوا ہو تو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ جب چکن کا رنگ بدل جائے تو چکن گل گیا یا پک گیا، لیکن ایسا نہیں ہے۔ گوشت صحیح طرح سے پکا ہے یا نہیں، یہ پتہ لگانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ چکن کا اندرونی درجہ حرارت چیک کرلیں۔ اگر یہ 165 ڈگری ہے تو سمجھ لیں کہ آپ کا گوشت پک چکا ہے۔

صحت سے متعلق مزید معلومات کے لئے ہماری ویب کے ہیلتھ سیکشن وزٹ کریں اور اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More