امریکہ کے شہرہ آفاق جریدے فوبز میگزین نے یوٹیوب اسٹار کی سالانہ آمدنی سے متعلق فہرست جاری کی ہے جس میں 9 سالہ بچہ ریان شامل ہے۔
ریان نے محض ایک سال میں یوٹیوب کی ویڈیوز سے 5 ارب روپے سے زائد کی رقم کمائی۔ ریان نے یوٹیوب پر ریانز ورلڈ (Ryan's World) کے نام سے چینل بنا رکھا ہے جس پر وہ گیمز اور کھلونوں کے حوالے سے ویڈیوز بناتا ہے اور کچھ گیمز کے حوالے سے اپنا اظہارِ خیال بھی پیش کرتا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے رہنے والے ریان نے رواں سال یوٹیوب ویڈیوز بنا کر 2 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز کمائے جو کہ پاکستانی چار ارب 72 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے برانڈ مارکیٹنگ کر کے ایک سال میں 20 کروڑ ڈالرز کمائے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 32 ارب روپے کی رقم بنتی ہے۔
فوربز میگزین کے مطابق چینل ریان ورلڈ پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں سے سب سے زیادہ مقبول ''ہیوج ایگز سپرائز ٹوئز چلینج'' ہے جسے دو ارب سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 60 ویڈیوز میں شامل ہے۔