بیماریاں صرف بُڑھاپے میں ہی نہیں آتی ہیں بلکہ جوانی کے کسی پہر بھی آ سکتی ہیں جس کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ اور اگر آپ کی عمر 20 یا 25 کے درمیان ہوگئی ہے اور اس سے زیادہ کی عمر میں قدم رکھ لیا ہے تو آپ کو اپنی صحت کا مستقل خیال رکھنا بہت ضروری ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جوانی میں جسم جہاں اتنی مضبوطی سے کام کرتا ہے وہیں موسمی اور غذائی اثرات کی بدولت بُڑھاپے میں آنے والی بیماریاں جوانی میں ہی آپ کی صحت کو خراب کر دیتی ہیں۔
اگرآپ بھی زندگی کی دلچسپیوں سے اکتاہٹ محسوس کرنے لگے ہیں اور ڈپریشن میں مبتلا ہو رہے ہیں تو اب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ڈیمینشیا کی بیماری کی ابتداء ہوسکتی ہے۔
برطانیہ میں کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ :
''جوانی میں چیزوں سے دلچسپی کا ختم ہوجانا بُڑھاپے میں ہونے والی ڈیمینشیا کی بیماری کی ابتداء ہے جو کئی برس قبل بھی ظاہر ہوسکتی ہے۔''
کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ:
''
ڈیمینشیا کی سب سے عام علامات زندگی سے بیزاری ہے جس میں یہ محسوس ہوتا ہے کہ زندہ رہنے کی وجہ ختم ہوگئی ہے۔ یہ علامت بیماری کے حملے سے کئی سال پہلے یعنی جوانی میں ہی واضح ہو جاتی ہے۔''
ایسے افراد جن کو بیٹھنے کے بعد اچانک اٹھنے پر سر چکرانے کا سامنا ہوتا ہے، ان میں دیگر افراد کے مقابلے میں دماغی کمزوری اور ڈیمینشیا کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اس لئے ڈپریشن سے بچیں اور خود کو ایسے ماحول میں زیادہ سے زیادہ رکھیں جہاں آپ خود خوش گواری محسوس کر سکیں اور سکون سے رہیں۔