اگر آپ بھی سردیوں میں کمبل کے اندر منہ کو ڈھانپ کر سوتے ہیں تو فوراً یہ عادت چھوڑ دیں ورنہ۔۔۔ جانیں اس کے 4 ایسے بڑے نقصانات جو آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Dec 19, 2020

سردی کی ٹھنڈی راتوں میں کمبل اوڑھ کر سونے کا مزہ ہی بہت الگ ہے اور یہ بہت خوشگوار احساس ہوتا ہے سردی سے بچنے کے لئے بھی اور سکون کی نیند کے لئے بھی۔

لیکن سر کو ڈھک کر سونے کے بہت نقصانات بھی ہوتے ہیں جس کے بارے میں ہمیں اندازہ بھی نہیں رہتا کہ ہماری کی گئی اتنی چھوٹی سے غلطی سے ہمیں اتنا بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

نقصانات:

• ذہنی کمزوری:

سر ڈھک کر سونے سے دماغ کو صرف اس وقت تک آکسیجن ملتی ہے جب تک ہم جاگ رہے ہوں اور جب ہم سو جاتے ہیں ہمارے اعضاء اور دماغ سکون کی حالت میں آ جاتا ہے اور ہم یہ محسوس نہیں کر پاتے کہ دماغ کے ریشے سکڑ رہے ہیں اب آکسیجن کی ضرورت ہے لیکن درحقیقت سونے کے بعد دماغ کو آکسیجن نہیں ملتی اس کے علاوہ جسم میں داخل ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے۔ اس لئے کہا جاتا ہے کمبل سر پر ڈھک کر سونے سے گریز کریں کیونکہ ذہنی کمزوری انسان کو ذہنی معذور بنا دیتی ہے۔

• سانس کے مسائل:

کمبل کا وزن زیادہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب ہم سر سے پائوں تک کمبل اوڑھ کر سوتے ہیں تو اس کا وزن بھی محسوس ہوتا ہے جس سے سانس کے مسائل میں اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ ہمارا نظامِ تنفس کمزور ہو جاتا ہے اور جب ہم کمبل اتار دیتے ہیں تو سانس فوری بحال ہو جاتا ہے۔

• گندی ہوا:

کمبل میں چونکہ روئی اور دیگر دھاگوں کے پولی مرکبات سے مل کر بنتا ہے جس کی وجہ سے ان کے اندر صاف ہوا کا گزر نہیں ہو پاتا ہے اور پورا سر ڈھک کر سونے سے گندی ہوا ہی انسانی جسم کے اندر جاتی رہتی ہے اور ناک کی بلاکیج وغیرہ کا مسئلہ بھی ہوجاتا ہے۔

• کمزور بال:

اس طرح سونے سے ہمارے بال کمزو پڑ جاتے ہیں اور سر میں خشکی کے مسائل میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More