کیا آپ کا فون بھی بار بار ہینگ ہوتا ہے؟ جانیں اپنے موبائل کی اسپیڈ بڑھانے کے 4 آزمودہ اور بہترین طریقے

ہماری ویب  |  Dec 18, 2020

اسمارٹ فون آج کل ہر بندے کی ضرورت بن چکا ہے، آپ اپنے فون کو ناصرف بطور پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں بلکہ اس سے آپ کو کیمرہ، نوٹ بک، اور ریڈیو جیسے فوائد بھی میسر ہوتے ہیں۔

لیکن بہت سے موبائل فونز استعمال کے کچھ عرصہ بعد سے ہی ہینگ ہونا شروع ہوجاتے ہیں، جس کی بڑی وجہ فون کی میموری فل ہوجانا ہوتا ہے۔

تاہم آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کچھ ایسے کارآمد طریقے جنہیں اگر آپ اپنائیں گے تو آپ کے فون کی اسپیڈ اچھی ہوجائے گی۔

ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرتے وقت خیال رکھیں

صارفین فون استعمال کرتے وقت کوئی بھی ایپ پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرلیتے ہیں، بنا یہ دیکھے کہ اس ایپ کا وزن کتنا ہے۔ ہمارے فون میں بہت سی ایپلیکیشن ایسی موجود ہوں گی جنہیں ہم استعمال نہیں کرتے لیکن فون میں رکھا ہوا ہے۔ ان تمام ایپس کو ڈیلیٹ کردیں تاکہ فون کی اسپیڈ بہتر ہو۔

ہائی اسپیڈ کا میموری کارڈ استعمال کریں

میموری کارڈ پر کوئی بھی انسان بار بار پیسے خرچ نہیں کرتا، یہ محض ایک ہی بار خریدا جاتا ہے لہٰذا کوشش کریں کہ میموری کارڈ زیادہ پاور کا ہو۔ اس سے آپ کے فون کی اسپیڈ بہتر ہوگی اور فون ہینگ نہیں ہوگا۔ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ میموری کارڈ جتنی زیادہ پاور کا ہوگا اتنا زیادہ آپ کا فون تیزی سے چلے گا۔

ایپلیکیشن کو اپ ڈیٹ کریں

فون میں موجود ہر ایپ کو وقت کے ساتھ اپ ڈیٹ کرتے رہیں، ایپس کو ہر تھوڑے دن بعد لازمی اپ ڈیٹ کریں تاکہ فون کم ہینگ ہو۔

لائیو وال پیپرز اور ڈسپلے کا استعمال ہرگز نہ کریں

بہت سے افراد اپنے فون کو خوبصورت دکھانے کے لئے اس میں لائیو وال پیپرز لگاتے ہیں، یہ بات یاد رکھیں کہ یہ بہت زیادہ پاور کے ہوتے ہیں۔ اس سے آپ کے فون کی اسپیڈ پر اثر پڑتا ہے۔ لہٰذا اس کا استعمال کم کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More