اگر آپ بھی چاول زیادہ کھاتے ہیں تو جان لیں کہ چاول کھانے سے وزن بڑھتا ہے یا نہیں ؟

ہماری ویب  |  Dec 17, 2020

چاول کے شوقین افراد ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں جو دن یا رات میں سے کسی ایک وقت کے کھانے میں چاول کو کھانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگوں کا خیال یہ بھی ہے چاول کھانے سے وزن بڑھ جاتا ہے اور انسان موٹا ہونے لگتا ہے۔

لیکن اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے، ہر چیز کو طریقے سے استعمال کرنا چاہیئے تا کہ وہ آپ کے لئے نقصان کا باعث نہ بنے۔

نیوٹریشن ریسرچ آف رائس بینیفٹس این وی ڈی کے مطابق: '' چاول کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس میں ڈائٹری فائبر موجود ہوتا ہیں جو کہ وزن بڑھانے میں ہر گز کارآمد نہیں ہے لیکن اگر چاول صبح اور رات کے وقت کھائے جائیں تو یہ وزن بڑھانے کی وجہ بن سکتے ہیں کیونکہ چاول کو بلکل خالی پیٹ کھانا بھی صحیح نہیں اور نہ ہی رات کے وقت جب کہ آپ لیٹنے والے ہوں، ان کو کھانے کا زیادہ بہتر وقت ہے کہ آپ دوپہر کے وقت کھائیں تاکہ چہل قدمی بھی رہے اور وزن بھی کنٹرول میں رہ سکے۔''

دیگر طبی ماہرین بتاتے ہیں کہ چاول اور براؤن چاول ان دونوں میں فرق ہے، جتنے نیوٹرینٹس سفید میں موجود ہیں اس سے کئی زیادہ براؤن چاول میں پائے جاتے ہیں جو کہ زیادہ صحت مند اور غذائیت سے بھرپور ہیں۔

یہ خیال درست نہیں ہے کہ چاول وزن بڑھاتا ہے کیونکہ جاپان میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے ممالک جہاں چاول زیادہ کھائے جاتے ہیں اُن ممالک میں موٹاپے کی شرح کم ہوتی ہے۔

البتہ چاول کو بہت زیادہ کھانے سے ذیابیطس اور میٹابولک سینڈروم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مگر وزن کنٹرول میں بھی رہتا ہے کیونکہ ان میں اضافی کاربوہائیڈریٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More