کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ موبائل کے بیک کورز پیلے کیوں ہوجاتے ہیں؟ جانیں چند اہم وجوہات

ہماری ویب  |  Dec 17, 2020

اسمارٹ فون آج کل ہر ایک کی ضرورت بن چکا ہے، اگر کہا جائے کہ اب اس کے بغیر زندگی کا تصور نہیں تو شاید غلط نہ ہوگا۔ بہر حال آج ہم بات کریں گے اور جانیں گے کہ اسمارٹ فونز کے بیک کورز آخر پیلاہٹ کا شکار کیوں ہوجاتے ہیں۔

ایسا متعدد افراد کے ساتھ ہوتا ہے کہ لوگ نیا اسمارٹ موبائل خریدتے ہیں ساتھ میں بیک کوورز بھی خرید لیتے ہیں یا موبائل فون کے ساتھ ہی ملتا ہے۔ مگر مہینے دو مہینے کے بعد پیلے ہوجاتے ہیں۔ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سورج کی گرمائش اور روشنی کے باعث اسمارٹ فون کے ٹرانسپیرنٹ کوورز زرد ہوجاتے ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے۔

موبائل فون کے کوورز بنانے کے لئے سلیکون نامی دھات کا استعمال ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ کیسنگ کا معیار گھٹ جاتا ہے اور کیسنگ کا رنگ زرد ہوجاتا ہے جو واپس پہلے جیسا نہیں ہوسکتا۔ درحقیقت سورج سے نکلنے والی بالائے بنفشی روشنی (UV Light) آپ کے کیس کے اندر موجود کیمیکلز کے ساتھ رد عمل ظاہر کرکے اسے زرد بنا دیتا ہے۔

دوسری اور آخری وجہ موبائل فون کی کیسنگ پیلے ہونے کی وہ یہ ہے کہ اسمارٹ موبائلز کے کوورز کو شفاف رنگ دینے کے لئے اسے نیلے رنگ میں رنگا جاتا ہے۔ یعنی کیسنگ کو نیلے رنگ کے ساتھ ڈائی کیا جاتا ہے جو اسے ٹرانسپیرینٹ بنا دیتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ پیلا ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More