دنیا بھر میں رابطے کا سب سے آسان ذریعہ واٹس ایپ کو سمجھا جاتا ہے۔ پیغامات بھیجنے ہوں یا آڈیو کال، آواز والے میسجز ہوں یا ویڈیو کال واٹس ایپ سے آپ اپنی پسند کے طریقہ کار کا انتخاب کرتے ہیں اور یوں اپنے پیاروں سے جڑے رہتے ہیں۔
واٹس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ آپ دنیا کے کسی بھی ملک میں کیوں نہ ہوں، اس کے ذریعے آپ کسی سے بھی باآسانی رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے سبب بہت سے دفاتر میں گھروں سے کام کیا گیا، میٹنگ کے لئے واٹس ایپ سمیت کئی دیگر ایپس کا استعمال کیا گیا لیکن صارفین کے مطابق واٹس ایپ استعمال کرنے کے حوالے سے سب سے زیادہ آسان رہی۔
واٹس ایپ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ آپ اس کے ذریعے ایک ساتھ 8 افراد کو ویڈیو کال کر سکتے ہیں۔
طریقہ:
سب سے پہلے اپنے لیپ ٹاپ یا پی سی پر واٹس ایپ ویب لاگ ان کریں۔ وہاں سے اپنی فون کی مدد سے کیو آر کوڈ اسکین کریں۔
اس کے بعد اسکرین پر آپ کا واٹس ایپ کھل جائے گا، 3 ڈاٹ پر کلک کریں اور وہاں موجود create room کے آپشن کا انتخاب کریں۔
اس کے بعد ایک آپشن آئے گا جس میں آپ کو Continue in Messenger کا انتخاب کرنا ہے۔ (اس کے لئے فیسبک میسنجر کا ہونا لازمی ہے، کیونکہ یہ اسی سے کنیکٹ ہوگا)
اس کے بعد آپ کے پاس آپشن آئے گا کہ کس کس کو آپ نے اس ویڈیو کال میں شامل کرنا ہے، آپ اس بندے کو لنک بھیج دیں گے اور یوں ویڈیو کال پر آپ سب بات کر سکیں گے۔