ہاتھوں کے ناخُن بھی جسمانی کیفیات کو بیان کرتے ہیں آپ بھی جانیں کہ آپ کے ناخُن کیا راز بتاتے ہیں۔
بڑا انگوٹھا:
اگر آپ کے ہاتھوں کا انگھوٹا بڑا ہے اور اس کے اوپر کی گول سطح زیادہ ہے یعنی وہ سفید نشان جو عموماً لوگ سمجھتے ہیں کہ زیادہ عقل کو ظاہر کرتا ہے یہ حقیقت ہے مگر ایسا ناخن آپ کی اچھی صحت کو دکھاتا ہے کہ آپ اندر سے مضبوط اور توانا ہیں۔
پیلا انگھوٹا:
اگر آپ کا انگھوٹا پیلے رنگ کا ہو گیا ہے تو یہ معدے کے خراب ہونے کی نشانی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا معدہ صحیح سے کام نہیں کر رہا ہے آپ کے جسم میں فائبر کی کمی ہو گئی ہے۔
کھردر ناخن:
اگر آپ کے ناخن کھردرے ہیں تو یہ جان لیں کہ آپ کو کوئی جسمانی انفیکشن ہوگیا ہے فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
سفید نشان:
اگر آپ کے ناخنوں پر بہت سارے سفید نشان ہیں تو یہ زنک، کاپر اور آئیوڈین کی کمی کی ایک نشانی ہے۔
کالے ناخن:
اگرآپ کے ناخن کالے ہوگئے ہیں تو یہ جسم میں فنگل انفیکشن کی علامت ہے اس کو جلد سے جلد ڈاکٹر سے چیک کروائیں کہیں ایسا نہ ہو کہ مسئلہ بڑھ جائے۔
ناخن جلدی ٹوٹ جاتے ہیں :
اگر آپ کے ناخن جلدی ٹوٹ جاتے ہیں تو یہ جسم میں بیٹآ کیروٹن، آئیوڈین، کیلسئیم اور وٹامن کی کمی کی بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔