آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ اکثر انتقال کے وقت لوگوں کی آنکھیں کھلی ہوتی ہیں۔ ہم نے کئی ڈراموں اور فلموں میں موت کے وقت کا سین دیکھا ہوگا کہ کس طرح مرنے والا شخص کھلی آنکھوں کے ساتھ دنیا چھوڑ جاتا ہے جبکہ اس کے ساتھ موجود فرد ہاتھوں سے اسکی آنکھیں بند کرتا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا آخر کیوں ہوتا ہے اور سائنس اس حوالے سے کیا کہتی ہے؟
سائنس کے مطابق ایسا بہت کم لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے کہ مرتے وقت ان کی آنکھیں کھلی ہوں، زیادہ تر لوگوں کی انتقال کے وقت آنکھیں بند ہوتی ہیں۔
دراصل مرتے وقت کچھ لوگوں کے چہرے کے مسلز پھیلنا شروع ہوجاتے ہیں جس کی بڑی وجہ مرنے سے قبل لینے والی ادویات ہوتی ہیں۔ ادویات کا اثر کچھ ایسے ہوتا ہے کے مسلز پھیل جاتے ہیں جس کی وجہ سے انسان کا جسم جس وقت بے جان ہوتا ہے اس وقت آنکھیں بند نہیں ہو پاتیں۔ لہٰذا مسلز کے پھیل جانے کے سبب مرتے وقت کچھ لوگوں کی آنکھیں کھلی ہوتی ہیں۔