ہاتھوں کے اشارے کیا کہتے ہیں؟ ان کو سمجھیں اور اپنی قیمتی زندگی کی فکر کیجیئے ورنہ۔۔۔

ہماری ویب  |  Dec 11, 2020

ہاتھوں کا کام صرف چیزوں کو اُٹھانا یا سنبھالنا نہیں ہے بلکہ ہمارے جسم کو سہارا دینا بھی ہے، ہاتھ بھی انسانی جسم میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اگر ہاتھوں کو کچھ ہو جائے تو انسان خود سے کوئی کام نہیں کر پاتا ہے یہ حقیقت ہے۔ لیکن اگر ہاتھ آپ کو اس قسم کے کچھ اشارے دیتے ہیں تو یہ جان لیں کہ کہیں آپ کو بھی یہ بیماریاں تو نہیں:

پارکنسن: Shaky hands reveal: Parkinson's disease

عام طور پر ہاتھوں کا کانپنا اس بات کی جانب اشارہ ہوتا ہے کہ آپ کو ایسے کھانوں کا استعمال کم کرنا چاہیے جن میں کیفین ہو جیسے کافی-

اس کے علاوہ سانس کی دوا کے مضر اثرات کی صورت میں بھی بعض اوقات ہاتھ کانپنے لگتے ہیں- لیکن اگر ایک ہاتھ کانپتا ہے تو یہ پارکنسن کی بیماری لاحق ہونے کا سب سے پہلا اشارہ ہے- آپ کو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

ناخنوں کی رنگت بدلنا: Nail color reveals: Kidney disease

ناخنوں کا رنگ سفید اور ان کے اوپر والے حصے بھورے رنگ کے ہوجائیں اگر تو یہ گردوں کی بیماری ہونے کی علامت ہے یہی وجہ ہے کہ آپ ناخنوں کو غور سے دیکھیں اور فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

زیادہ پسینہ آنا: Sweaty palms reveal: Hyperhidrosis

ہاتھوں میں چپچپا پن اور بہت زیادہ پسینہ آنا تھائیرائیڈ کی خرابی کی جانب بھی اشارہ ہوسکتا ہے- اس میں پسینہ پیدا کرنے والے غدود غیر ضروری طور پر اضافی فعال ہوجاتے ہیں- زیادہ تر افراد کو جسم کے ایک یا دو حصوں میں پسینے آتے ہیں جیسے کہ ہاتھوں٬ بغلوں یا پھر پاؤں پر- اپنے ڈاکٹر سے رجوع کیجیے تاکہ اضافی پسینے کو روکا جاسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More