ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کا پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ، کورونا تھریٹ الرٹ جاری۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے کورونا تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے پی ڈی ایم کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، زرائع کے مطابق 13 دسمبر لاہور میں سیاسی داؤ پیچ دکھانے کے لئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے دی گئی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے باقاعدہ نوٹیفکشن جاری کرتے ہوئے پی ڈی ایم کو واضح کیا ہے کہ بلا اجازت سیاسی سرگرمیاں غیر قانونی تصور کی جائیں گی۔
ن لیگی رہنما لیگ عظمیٰ بخاری، مشہود خاں اور ایم پی اے اختر حسین سمیت کئی ن لیگی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں، زرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی بھی نظر بندی کے امکانات ہیں۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے گھر سے پنجاب حکومت کی چیخوں تک 13 دسمبر کا اثر نظر آنے لگا۔