کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی گرین لائن منصوبے کے لئے بسوں کی خریداری کا عمل شروع ہوگیا ہے، گرین لائن کے لئے 80 جب کہ اورنج لائن کے لئے 20 بسیں خریدنے کا معاہدہ طے ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے کراچی کے شہریوں بڑا ریلیف دے دیا، گرونیسز ریڈریسل کمیٹی نے تحریری فیصلہ ایس آئی ڈی سی ایل کو اسرال کیا جس کے بعد گرین لائن منصوبے کے لئے بسوں کی خریداری کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کم قیمت پر بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا تھا، ایس آئی ڈی سی ایل نے زونگ ٹانگ کو لیٹر آف ایوارڈ ارسال کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرین لائن منصوبے کے لئے 80 بسیں جبکہ اورنج لائن منصوبے کے لئے 20 بسیں خریدنے کا معاہدہ ہوگا۔
ایس آئی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ 6 ماہ میں گرین لائن اور اورنج لائن بسیں موصول ہوجائیں گی، بسوں کی آمد سے گرین لائن منصوبہ جون 2021 تک آپریشنل ہونے کا امکان ہے۔