دودھ پلائی کی رسم کے زیادہ پیسے کیوں نہیں دیے؟ دلہن والوں نے دلہا کی جم کے پٹائی کر دی۔۔۔ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Dec 11, 2020

شادی ایک ایسا ایونٹ ہوتا ہے جو کئی دنوں تک لوگوں کے دلوں دماغ پر نقش رہتا ہے۔ شادی کی تقریبات کے آغاز سے کچھ ماہ قبل ہی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں تاہم شادیوں پر کچھ ایسے واقعات بھی پیش آجاتے ہیں جو کئی ناصرف خاندان بلکہ پورے ملک کو یاد رہ جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی شادی کے بارے میں بتانے والے ہیں جس میں ایسی ناگہانی صورت پیش آئی جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ یہ واقعہ فروری 2019 میں پیش آیا لیکن سوشل میڈیا پر واقعہ کی ویڈیو آج کل دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ پنجاب کی تحصیل قصور کے علاقے حبیب آباد میں 'ندیم ولد محمد بوٹا' اپنی دلہن 'بانو' کو خوشی خوشی بارات لے کر بیاہنے آیا، ساری رسموں کی ادائیگی باخوبی ہوئی لیکن دودھ پلائی کی رسم پر شادی والے گھر کا ماحول ہی بدل گیا۔

دلہن بانو کی سہیلیوں نے دودھ پلائی کی رسم کے 2000 روپے مانگے جبکہ ندیم نے انہیں 1000 روپے بطور تحفہ پیش کیے۔ مطلوبہ رقم نہ ملنے پر دلہن کے گھر والوں نے دلہا کی پٹائی شروع کردی۔

ندیم کو اس قدر پیٹا گیا کہ اس سے کھڑا بھی نہیں ہوا جا رہا تھا۔ بعدازاں پولیس آئی اور معاملہ رفع دفع کروایا گیا۔

ویڈیو دیکھیں:

تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کو تو اس بات کا یقین ہی نہیں ہوا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔

تبصرے ملاحظہ کیجیے۔

٭ آپ کا اس حوالے سے کیا خیال ہے؟ اپنی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More