گزشتہ روز لاہور میں مینار پاکستان پر پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کے جلسے کیلئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی قیادت میں پارٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔
مریم نواز کی سربراہی میں ریلی کا آغاز جاتی عمرا سے ہوا، ریلی میں ن لیگ کی دیگر قیادت سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تاہم ریلی غازی روڈ اور یوحنا آباد سے ہوتی ہوئی نصیر آباد پہنچی، اس کے بعد ریلی مزنگ چونگی، لکشمی چوک اور گوالمنڈی سے ہوتی ہوئی لوہاری پہنچی۔
مریم نواز نے کارکنان اور شہریوں کو 13 دسمبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت بھرپور اور جوشیلے انداز میں دی۔
ن لیگ کی نائب صدر نے ریلی کے دوران لاہور کی مشہور لکشمی چوک کی بٹ کڑاہی پر کھانا کھایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ان کی کڑاہی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ویڈیو ڈالی تو مریم نواز نے اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا ''کمال کڑاہی تھی''۔
ریلی کے دوران زندہ دلانے لاہور میں میلے کا سماں تھا، راستے میں کارکنان نے بھرپور نعرے لگائے جبکہ لیڈر پر پھول بھی نچھاور کیے۔
جوش و ولولے کا یہ سماں تھا کہ ایک کارکن تو ریلی میں سچ مچ کا شیر تک لے آیا جسے دیکھ کر پورا پاکستان حیران رہ گیا۔
دیکھیں کچھ مناظر: